علامہ حافظ اقبال اعظم کو عمرہ کا ٹکٹ ملنے پر فرینکفرٹ تنظیم کی جانب سے مبارکباد

پیرس( اے کے راؤ) منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ اقبال اعظم کو آغوش پراجیکٹ کے لئے شب و روذ خدمات کے اعتراف میں بانی وسرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی جانب سے عمرہ کی ٹکٹ کے اعلان پر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ جرمنی کی ایگزیکٹو کے اراکین نے خصوصی مبارکباد پیش کی۔ علامہ حافظ محمد اقبال اعظم کی خدمات کو سراہتے ہوئے فرینکفرٹ تنظیم کے صدر شبیر احمد کھوکھر، جنرل سیکرٹری نوید احمد اندلسی، فنانس سیکرٹری لالہ عمر حیات، نائب صدر صضیر احمد، الیاس چیمہ اور اظہر فاروق نے خصوصی مبارکباد پیش کی اور ان کے اعزاز میں ایک گرینڈ ڈنر کا اعلان کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top