صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کا ہانگ کانگ میں محفل نعت سے خطاب

منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ ہانگ کانگ کے زیر اہتمام مورخہ 07 نومبر 2010ء بروز اتوار بعد نماز عشاء عظیم الشان محفل نعت منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ محفل کا آغاز حافظ تنویر حسین شاہ نے تلاوت کلام مجید سے کیا جبکہ محمد یوسف اور قاری صابر حسین صابری نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے محفل نعت کے شرکاء سے محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالم دو ہیں ایک عالم اکبر یعنی یہ ساری کائنات اور دوسرا عالم اصغر یعنی انسان، جس طرح انسان روح اور جسم سے مرکب ہے اسی طرح عالم اکبر بھی روح اور جسم سے مرکب ہے، آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت درحقیقت تمام اعمال کی جان ہے۔ جس طرح جسم سے جان نکل جائے تو وہ مردہ ہو جاتا ہے اسی طرح اگر اعمال، عبادات اور معاملات سے محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نکل جائے تو وہ مردہ جسم کی مانند ہیں۔ تحریک منہاج القرآن گذشتہ 30سالوں سے امت مسلمہ کے دلوں میں آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

محفل میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے سرپرست نیاز محمد خان، صدر محمد سکندر باچہ، حاجی محمد یونس، حاجی محمد نجیب، قاری عبد الرحمن چشتی، علامہ قاری محمد رمضان سیالوی، علامہ قاری صابر حسین صابری اور علماء کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

رپورٹ: محمد نسیم نقشبندی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top