مسجدوں میں بم دھماکے کرنے والے اسلام دشمن قوتوں کے آلہ کارہیں : احمد نواز انجم

دنیاکے کسی مذہب میں مقدس مقامات اور معصوم انسانوں کے قتل عام کی اجازت نہیں
حکومت شہید ہونے والے افراد کے یتیم بچوں کی کفالت کا ذمہ خود لے

ملک میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب احمد نوازانجم نے کہا ہے کہ مسجدوں میں بم دھماکے کرنے والے اسلام دشمن قوتوں کے آلہ کار بن چکے ہیں۔ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں۔ کیونکہ دنیا کا کوئی مذہب مقدس مقامات کی بے حرمتی اور قتل و غارت گری کی اجازت نہیں دیتا۔ حکومت ٹھوس بنیادوں پر دہشت گردی کی روک تھام کے لیے اقدامات، پکڑے جانے والے دہشت گردوں کا اوپن ٹرائل کرے اور ان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کو تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو ساتھ ملا کر اس ناسور کے خلاف واضح حکمت عملی اختیار کرنا پڑے گی۔ ڈھیلے ڈھالے انداز میں حکومت دہشت گردی کے خلاف یہ رویہ پاکستانی عوام کے اندر تشویش پیدا کر رہا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ باہمی اختلافات ختم کر کے دہشت گردی کے لیے مؤثر حکمت عملی اختیار کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کی زد میں آکر یتیم ہو جانے والے بچوں اور بے سہارا خواتین کی کفالت کا مستقل انتظام کرے تاکہ مہنگائی کے اس دور میں انہیں دربدر کی ٹھوکریں نہ کھانا پڑیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top