صاحبزادہ حسین محی الدین قادری 6 روزہ تنظیمی درہ پر جاپان پہنچ گئے

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر اور بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے چھوٹے صاحبزادے حسین محی الدین قادری ساؤتھ ایشیا کے پہلے تنظیمی دورہ کے دوران مورخہ 11 نومبر 2010ء بروز جمعرات 6 روزہ دورہ پرجاپان پہنچ گئے۔

 صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کے استقبال کرنے کے لئے نوگویا ایئر پورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے عہدیداران کے علاوہ کارکنان کی ایک کثیر تعداد ایئر پورٹ پہنچی جہاں انھوں نے فیڈرل کونسل کے صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔

منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن جاپان کے صدر محمد انعام الحق نے ایئر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صاحبزادہ حسین محی الدین قادری جامع مسجدالمصطفیٰ مرکزنوگویا جاپان میں جمعۃ المبارک کی نماز ادا کریں گے اور بعد نماز عشاء جامع مسجد المصطفیٰ میں منعقدہ محفل میں خصوصی خطاب کریں گے۔ مورخہ 13 نومبر 2010ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء مرکز منہا ج القرآن باندوسٹی ابراکی کین جاپان میں عظیم الشان جلسہ سے خطاب کریں گے۔ مورخہ 14 نومبر 2010ء بروز اتوار شام 4 بجے ٹوکیو کمیونٹی سنٹر ہال میں شیخ الاسلام کے تاریخی فتویٰ کی تقریب رونمائی میں شرکت کریں گے اور حاضرین سے تاریخی فتویٰ کی اہمیت پر خطاب کریں گے۔ مورخہ 15 نومبر 2010ء بروز سوموار کو پریس کلب میں جاپانی اور پاکستانی میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے اور اسلام کے امن پسند مذہب ہونے کے بارے میں تفصیلی خطاب کریں گے۔ مورخہ 16 نومبر2010ء بروز منگل کو فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری 5روزہ دورہ کے لئے کوریا روانہ ہوں گے۔

رپورٹ: محمد انعام الحق

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top