منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں اجتماعی قربانی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں : اقبال احمد خان

قربانی کا گوشت متاثرین سیلاب کیلئے بڑے پیمانے پر تقسیم کرنے کا لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے
بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان کی اجتماعی قربانی مہم کی انتظامی کمیٹیوں کو بریفنگ

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کی روایات کو قائم رکھتے ہوئے اس مرتبہ بھی عید الاضحی کے موقع پر پورے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 30 سے زائد مقامات پر 7000 ہزار سے زائد گائے، دنبے اور بکرے ذبح کر کے ان کا گوشت متاثرین سیلاب میں تقسیم کرے گی۔ مرکزی سطح پر لاہور میں مرکزی قربان گاہ، چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں اجتماعی قربانی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور اس مرتبہ اجتماعی قربانی تحصیلی سطح پر بھی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے نائب امیر تحریک بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان نے مرکزی سیکر ٹریٹ میں قربانی مہم کے سلسلے میں بنائی گئی انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ اس موقع پر جی ایم ملک، رانا فاروق، افتخار شاہ بخاری اور ملک عاقل بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ 7000 ہزار سے زائد جانور جن میں گائے، دنبے اور بکرے شامل ہیں قربان کیے جائیں گے اور قربانی کا گوشت متاثرین سیلاب کیلئے بڑے پیمانے پر تقسیم کرنے کا لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے۔ پورے ملک میں سیلاب سے متاثرہ 30 سے زائد شہروں میںاجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا ہے اور ایک لاکھ سے زائد خاندانوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قربانی مہم برائے متاثرین سیلاب میں گوشت کی تقسیم کیلئے شکار پور، لاڑکانہ، مظفر گڑھ، راجن پور، لیہ، میانوالی، سوات، کالام، بلوچستان کشمیر، سکھر، حیدر آباد اور شمالی علاقہ جات میں مختلف زون بنا دئیے گئے ہیں جہاں قربانی مہم کے نگران بھی مقرر کر دئیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات سمیت ملک بھر میں ایک سو سے زائد شہروں میں اجتماعی قربانی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے بڑے سرکاری ہسپتالوں کے مریضوں میں کھانا تقسیم کیا جائے گا۔ لاہور کے جن ہسپتالوں میں کھانا اور گوشت تقسیم کیا جائے گا ان میں جناح، گنگا رام، میو، جنرل اور گلاب دیوی ہسپتال شامل ہیں علاوہ ازیں ملک بھر کی جیلوں میںبند قیدیوں میں بھی کھانا اور گوشت تقسیم کیا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top