مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ میرپور اور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میرپور کی تنظیم سازی
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ میرپور اور میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ’’مسٹ‘‘ کی تنظیم سازی مکمل کر لی گئی۔ MSM میرپور کی تنظیم سازی کی تقریب مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹیریٹ ’’الحیات منزل‘‘ میرپور میں منعقد ہوئی۔
ناظم تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر حافظ احسان الحق نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب کے شرکاء میں مختلف کالجز اور یونیورسٹی کے طلبہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت مبارکہ سے ہوا۔ ایم ایس ایم کی تنظیم سازی میں شاداب علی MSM میرپور بلامقابلہ صدر منتخب ہوئے۔ ساجد محمود نائب صدر، عزیز سبحانی جنرل سیکرٹری، عزیر قریشی سیکرٹری انفارمیشن، حافظ جہانگیر اختر سیکرٹری دعوت اور راخیل محفوظ سیکرٹری فنانس منتخب ہوئے۔
’’مسٹ یونیورسٹی‘‘ میرپور کی تنظیم سازی میں خرم آزاد صدر، محمد عمیر نائب صدر اور محمد اسد خان جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔
تقریب میں علم، امن اور محبت کے موضوع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو خطاب بھی دکھایا گیا۔
منہاج القرآن میرپور کے ناظم تحریک حافظ احسان الحق نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی تمام تر توجہ حصول تعلیم پر رکھیں۔ تعلیمی میدان میں آپ کی شاندار کامیابی ہی آپ کو منزل تک پہنچنے میں مددگار ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنی سیرت کو بھی پاکیزہ رکھیں۔
آج یہ بات خوش آئند ہے کہ تمام تر چیلنجز اور مشکلات کے باوجود مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ MSM طلبہ میں مثبت اور بامقصد سوچ کوپروان چڑھا رہی ہے۔ ان شاء اللہ بہت جلد یہ سوچ بڑی خوشگوار تبدیلی لائے گی۔
انہو ں نے کہا کہ شیخ الا سلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی و فکری رہنمائی سے MSM طلبہ میں بیک وقت تعلیمی، اخلاقی اور روحانی تربیت کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ حصول تعلیم کے ساتھ ساتھ بلا امتیاز معاشرے میں امن، محبت، تشکیل کردار، خدمت انسانیت اور تعمیر وطن کیلئے بھی مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ MSM نے طلبہ میں علمی کلچر کو فروغ دینے کیلئے ملک کے طول و عرض میں آڈیو، وڈیو سی ڈیز اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کتب کی لائبریریاں قائم کر رکھی ہیں۔ جن سے ہزاروں طلبہ روزانہ مستفید ہوتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ آج مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے پیغام علم و امن کوگھر گھر پہنچانے کی ضرورت ہے۔ پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔
MSM میرپور آزاد کشمیر کے عہدیداران
- شاداب علی (صدر) 0346.5997292
- ساجد محمود (نائب صدر) 0312.9454679
- عزیز سبحانی (جنرل سیکرٹری) 0312.9507506
- عزیر قریشی (سیکرٹری انفارمیشن) 0345.5898270
- حافظ جہانگیر اختر (سیکرٹری دعوت) 0345.9722010
- راخیل محفوظ (سیکرٹری فنانس) 0346.5033329
MSM میرپور یونیورسٹی (MUST) کے عہدیدار
- خرم آزاد (صدر) 0300.5567957
- محمد عمیر (نائب صدر) 0306.4552186
- محمد اسد خان (جنرل سیکرٹری) 0344.8616392
رپورٹ : عزیر قریشی سیکرٹری انفارمیشن ایم ایس ایم میرپور
تبصرہ