برلن کی جامع مسجد میں عید الاضحی کی نماز ساڑھے آٹھ بجے ادا کی جائے گی

جرمنی (ایم سی بی) برلن بیورو اور مرکزی آفس منہاج کوآرڈینیشن بیورو یورپ کے مطابق منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن کے جنرل سیکرٹری محمد ارشاد نے جمعۃ المبارک کی نماز کے بعد مورخہ 16 نومبر 2010ء بروز منگل کو عید الاضحی منانے کا اعلان کیا۔ محمد ارشاد کے اعلان کے مطابق منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے عید پر سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کا حوالہ دیتے ہوئے تمام حاضرین سے MWF کی قربانی مہم کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ برلن بیورو کے مطابق نماز عید الاضحی کا آغاز جامع مسجد منہاج القرآن میں صبح ساڑھے آٹھ بجے خطیب و امام مسجد ھذا علامہ حافظ قاری طارق علی کے خطبہ سے ہو گا اور 9 بجے عید کی جماعت کھڑی کر دی جائے گی۔ نماز عید کی ادائیگی کے لئے مسجد کی انتظامیہ نے وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھنے کی اپیل کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top