منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام متاثرین سیلاب کیلئے 7000 قربانیاں کی جا رہی ہیں : ساجد محمود بھٹی

قربانی کا گوشت متاثرین سیلاب کیلئے بڑے پیمانے پر تقسیم کرنے کا لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن قربانی کمیٹی برائے متاثرین سیلاب کے سربراہ ساجد محمود بھٹی کی صحافیوں کو بریفنگ

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت سیلاب متاثرین کی امداد کے سلسلہ میں پورے ملک میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سیلاب متاثرین کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔ یہ بات منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی اجتماعی قربانی کمیٹی برائے متاثرین سیلاب کے سربراہ ساجد محمود بھٹی نے گزشتہ روز سوات سے آئے تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران سے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت چاروں صوبوں میں متاثرین سیلاب کیلئے ان کے علاقوں میں 7000 قربانیاں کی جا رہی ہیں۔ جہاں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ہزاروں کارکنان گوشت تیار کر کے متاثرین کے گھروں تک پہنچائیں گے۔ پورے ملک میں 40 مقامات پر اجتماعی قربانی کی جا رہی ہے جہاں سے تقریباً 110 تحصیلات میں گاڑیوں کے ذریعے گوشت تقسیم کیا جائے گا، قربانی کا گوشت متاثرین سیلاب کیلئے بڑے پیمانے پر تقسیم کرنے کا لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے۔ قصابوں کی بکنگ، گاڑیوں کی بکنگ، قربان گاہ کی تیاری اور کھانے کی پکوائی وغیرہ کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطرکی طرح عید الاضحی بھی مرکزی قائدین متاثرین سیلاب کے ساتھ عید گزاریں گے، تمام قافلے عید سے ایک روز قبل متاثرہ علاقوں کے لئے روانہ ہو نگے۔ قربانی کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قربانی کراچی، ٹھٹھہ، بدین، حیدر آبا، د دادو، لیہ، میانوالی، ڈیرہ اسماعیل خان، سوات، کالام اور گلگت و دیگر متاثرہ علاقوں میں کی جا رہی ہے

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top