ذخیرہ اندوزوں، شوگر ملز مالکان اور ناجائز منافع خوروں کے گٹھ جوڑ سے چینی غریب کی پہنچ سے دور ہو گئی: فیض الرحمان درانی

بلیک مارکیٹنگ، ذخیرہ اندوزی، شوگر ملز مالکان اور ناجائز منافع خوروں کے گٹھ جوڑ سے چینی بھی غریب کی پہنچ سے دور ہو گئی، وفاقی اور صوبائی حکومتیں چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی بجائے مہنگائی کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر فیض الرحمان درانی نے پاکستان عوامی تحریک لاہور کے چوہدری افضل گجر کی قیادت میں آئے تاجروں کے ایک وفد سے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ وفاق اور صوبوں کے حکمرانوں نے عوام کو مختلف مافیاز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، اس لئے انہیں عوامی حکومتیں کہلانے کا کوئی حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی انتظامیہ اپنے شعبوں کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھے جن کے تساہل، غفلت اور لاپروائی سے پرائس کنٹرول اور قیمتوں کی مانیٹرنگ کا نظام ناکارہ ہو کر رہ گیا ہے اور مہنگائی مافیا من مرضی کی قیمتیں وصول کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی کا عفریت ختم کرنے کیلئے انتظامیہ کو پوری طرح حرکت میں آنا ہو گا تا کہ عام آدمی کو سستے داموں اشیائے ضروریہ کی فراہمی ممکن ہو سکے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top