منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام امسال اجتماعی قربانی 40 سے زائد سیلاب زدہ علاقوں میں کی جا رہی ہے: جواد حامد

ہزاروں کارکن کھالیں اکھٹی کرنے کیلئے عید کے تینوں دنوں مصروف عمل رہیں گے
لاہور شہر میں مختلف علاقوں میں 700 کیمپ کھالیں اکھٹی کرنے کیلئے لگا دئیے گئے ہیں

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام امسال اجتماعی قربانی 40 سے زائد سیلاب زدہ علاقوں میں کی جا رہی ہے۔ بکرے، چھترے گائے اور محدود تعداد میں اونٹ بھی قربان کئے جائیں گے اور ان کا گوشت متاثرین سیلاب میں تقسیم کیا جائے گا، جبکہ پورے ملک میں تحریک منہاج القرآن کے ہزاروں کارکن ڈیڑھ لاکھ کھالیں اکھٹی کرنے کیلئے عید کے تینوں دنوں مصروف عمل رہیں گے۔ قربانی مہم 2010ء کے سیکرٹری جواد حامد کے مطابق لاہور شہر میں مختلف علاقوں میں 700 کیمپ کھالیں اکھٹی کرنے کیلئے لگا دیے گئے ہیں۔ ان سے حاصل ہونے والی آمدنی متاثرین سیلاب کی بحالی پر خرچ کی جائے گی۔ سیلاب سے متاثرہ جن علاقوں میں اجتماعی قربانی کی جا رہی ہے ان میں سوات، مینگورہ، نوشہرہ، گلگت، وادی ہنزہ، اکو ڑہ خٹک، ترگ شریف عیسیٰ خیل میانوالی، کالا باغ، راجن پور، روجھان، تونسہ شریف، مظفر گڑھ، لیہ، کروڑ لعل عیسن، سکھر، لاڑکانہ، شکارپور بان سعید آباد، کراچی و دیگر علاقے شامل ہیں۔ اجتماعی قربانی کے انتظامات مکمل ہوگئے ہیں اور رضا کاران کی سینکڑوں ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ان علاقوں میں قربانی کا گو شت مستحق اور متاثرین سیلاب تک پہنچائیں گے۔ یاد رہے کہ اس سال بھی دنیا کے 90 ممالک اس قربانی میں حصہ لے رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپین ممالک سمیت U.K، آسٹریلیا، امریکہ، کینیڈا، عرب امارات و دیگر ممالک بھی حصہ لے رہے ہیں۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ہدایت کی روشنی میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت قربانی سیلاب زدہ علاقوں میں کی جارہی ہیں اور 30 سے زائد مقامات پر اجتماعی قربانی کے انتظامات مکمل ہو چکے ہیں، یہ بات منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکڑ افتخار شاہ بخاری نے مرکزی قربان گاہ میں وزٹ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انکے ہمراہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن U.K کے ڈائریکٹر محمد ذوالفقار، DFA کے ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم افضل قادری، یاسر خان، امیر نیازی، خرم شہزاد و دیگر بھی تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top