منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت اجتماعی قربانی 2010

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت ہر سال اجتماعی قربانی کا اہتمام ملک بھر میں کیا جاتا ہے۔ امسال شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے 40 سے زائد سیلاب زدہ علاقوں میں بھی اجتماعی قربانی کر کے متاثرین کو عید کی خوشیوں میں شامل کیا ہے۔ سیلاب سے متاثرہ جن علاقوں میں اجتماعی قربانی کی جا رہی ہے ان میں سوات، مینگورہ، نوشہرہ، گلگت، وادی ہنزہ، اکو ڑہ خٹک، ترگ شریف عیسیٰ خیل میانوالی، کالا باغ، راجن پور، روجھان، تونسہ شریف، مظفر گڑھ، لیہ، کروڑ لعل عیسن، سکھر، لاڑکانہ، شکارپور بان سعید آباد، کراچی و دیگر علاقے شامل ہیں۔

مورخہ 17 نومبر 2010 کو مرکزی قربان گاہ لاہور میں عید الاضحیٰ کی نماز کے فوری بعد صبح 10 بجے اجتماعی قربانی کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاونڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین نے اپنے ہاتھ سے بکرے، چھترے اور گائے ذبح کر کے قربانی 2010ء کا باقاعدہ آغاز کیا۔ علماء کی نگرانی میں ماہر اور پیشہ ور قصابوں کی مختلف ٹیمیں قربانی کا فریضہ سرانجام دے رہی ہیں۔ ٹاؤن شپ قربان گاہ میں بکروں، چھتروں اور گائے کی قربانی کے لیے الگ الگ انتظامات کیے گئے ہیں۔

عید کے پہلے روز سینکڑوں جانور قربان کیے گئے۔ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اور رضا کاران نے قربانی کا گوشت مستحق اور متاثرین سیلاب تک پہنچا کر انہیں عید کی خوشیوں میں شامل کیا۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں غرباء و مساکین میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا،  رضاکاران نے گھر گھر جا کر مستحقین تک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے عید کا تحفہ پہنچایا۔

علاوہ ازیں پورے ملک میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ہزاروں کارکنان کھالیں اکھٹی کرنے میں مصروف عمل رہے۔ لاہور شہر میں مختلف علاقوں میں 700 کیمپ کھالیں اکھٹی کرنے کیلئے لگائے گئے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top