منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن بنگلہ دیش کے زیر اہتمام اجتماعی قربانی

منہاج القرآن انٹرنیشنل بنگلہ دیش کے زیراہتمام گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی عیدالاضحی کے موقع پر مورخہ 17 نومبر 2010ء کو اجتماعی قربانی کی گئی جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل بنگلہ دیش کے امیر الحاج صوفی میزان الرحمٰن نے بھر پور مالی معاونت کی۔

تنظیم کی طرف سے چٹاگانگ میں اجتماعی قربانی کا وسیع انتظام کیا گیا تھا جس میں آٹھ گائے ذبح کی گئیں اور ان کے گوشت کے حصے بنائے گئے۔ اس گوشت کو برابر حصوں میں پلاسٹک کے بیگوں میں ڈال کر غریبوں، مساکین اور مستحقین میں تقسیم کیا گیا۔ چٹاگانگ میں جن علاقوں میں گوشت کے تقسیم کی تقاریب منعقد ہوئیں ان میں حالی شہر میں الحاج خورشید عالم، محمد شاکر، الحاج مولانا ابوالکلام، عبدالوحید، محمد علی، عبدالقدوس، شمس الحق نے اپنے ہاتھوں سے گوشت تقسیم کیا۔انورہ شہر میں مولانا علی اصغر، مولانا عثمان غنی نے تقسیم میں حصہ لیا۔ مان شہر میں گوشت کی تقسیم کی تقریب میں مولانا حسن، مولانا ضیاء الرحمٰن اور محمد راشد موجود تھے۔ گوشائل ڈنگا میں منعقدہ تقریب میں شاہ نواز، مزمل الحق، شیخ نوشاد ،مولانا جشیم الدین، مولانا ذاکر اور محمد فرید شامل ہوئے۔ لوہا گراچنوتی میں مفسر قرآن مولانا شہید اللہ حسینی، ابوالھاشم، ذوالفقار علی اور محمد الیاس موجود تھے۔ محمد پور میں مولانا منیراحمد نوری اور انیس الدین نے گوشت کی تقسیم کی نگرانی کی۔

عید الاضحی کے گوشت کی تقسیم کے بعد اجتماعی دعا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل بنگلہ دیش کے جنرل سیکرٹری محمد ابوالکلام نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں اپنے پیارے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت پر عمل پیرا ہونے کی توفیق دی اور اپنے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے غرباء ومساکین میں گوشت کی تقیسم کے کام کو احسن انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

رپورٹ: محمد ابوالکلام

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top