ناظم تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کی آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار عتیق احمد خان سے ملاقات

تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے ناظم راشد محمود باجوہ نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کی سیالکوٹ آمد پر ان سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات مورخہ 13 نومبر 2010ء کو سیالکوٹ میں ہوئی۔ اس موقع پر صدر چیمبر آف کامرس غلام مصطفیٰ چوہدری اور حاجی غلام مصطفیٰ ناظم مالیات تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ بھی موجود تھے۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی مذہبی، علمی، سماجی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ راشد محمود باجوہ نے تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کی جانب سے آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کو المنہاج السویٰ کا تحفہ پیش کیا۔

رپورٹ : بلال علی قادری (ضلعی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ سیالکوٹ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top