منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینیئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کی فرانس آمد

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینیئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض گذشتہ دنوں ایک ماہ کے تنظیمی وتربیتی دورہ پر فرانس پہنچے۔ شیخ زاہد فیاض کے فرانس پہنچنے پر امیر یورپ علامہ حسن میر قادری، صدر فرانس عبدالجبار بٹ، صدر شوریٰ چوہدری محمد سعید، ناظم محمد سلیم خان، ناظم تعلقات عامہ چوہدری محمد اعظم، محمد نعیم چوہدری، حاجی گلزار احمداور شوریٰ کے ممبران کے علاوہ صدر ایم سی بی یورپ راؤ خلیل احمد نے خوش آمدید کہا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی انتظامیہ کی طرف سے شیخ زاہد فیاض کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں شوریٰ، منہاج القرآن فرانس کے تمام مراکز کے سربراہان اور وابستگان نے شرکت کی۔ امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری نے سینیئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کو فرانس تنظیم کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ ڈنر کے اختتام پر شیخ زاہد فیاض نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کی جانے والی کاوشوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

رپورٹ: اے کے راؤ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top