منہاج یوتھ لیگ سپین کی تنظیم نو

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی یورپین کونسل کے قائدین کے دورہ بارسلونا کے موقع پر مورخہ 07 نومبر2010ء کو منہاج یوتھ لیگ سپین کی تنظیم نو کی گئی۔ نومنتخب باڈی میں احسن جاوید خان منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر، خرم شبیر جنرل سیکرٹری، بلال یوسف ناظم مالیات، اسلام حسین نائب صدر، حسنات مصطفی جوائنٹ سیکرٹری، عتیق قادری ناظم نشرواشاعت اور محمد آصف قادری کو ناظم دعوت منتخب کیا گیا۔

تنظیم نو سے قبل منہاج یوتھ لیگ سپین کی تربیتی نشست میں امیر یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری اور صدر یورپین کونسل چوہدری اعجاز وڑائچ نے نوجوانوں کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے پیغام امن کو ہر نوجوان تک پہنچانے کے لئے دعوت کا مؤثرطریقہ کار سمجھایااور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی عالمی قیام امن کے لئے کی گئی عملی کوششوں کے بارے میں بتایا۔

تنظیم نو کے بعدامیر یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری، صدر یورپین کونسل چوہدری اعجاز احمد وڑائچ، سیکرٹری جنرل یورپین کونسل بلال اپل، امیر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین علامہ عبدالرشید شریفی، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین مرزا محمد اکرم بیگ اور صدر مجلس شوریٰ حاجی ارشد محمودنے نومنتخب ٹیم کو مبارکباد دی اور ان کو آئندہ 2 سال کے اہداف بتائے۔

رپورٹ:نوید احمد اندلسی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top