سیالکوٹ میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے یوم تاسیس کی تقریب و افتتاح منہاج موبائل سیل سنٹر

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے یوم تاسیس کی تقریب 28 نومبر 2010ء کو صاحب میرج ہال سیالکوٹ میں منعقد ہوئی ۔پروگرام کی صدارت محمد سلیم بٹ (ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ) نے کی جبکہ علامہ تیمور ربانی، علامہ ظہیر احمد نقشبندی (مرکزی ناظم دعوت وتربیت)، سہیل احمد گجر (امیدوار قانون ساز اسمبلی جموں 3 آزاد ریاست جموں و کشمیر ) مہمان خصوصی تھے۔ دیگر مہمانان گرامی قدر میں ملک امجد محمود چاند (ضلعی کوارڈینیٹرMYL )، راشد محمود باجوہ (ناظم تحریک منہاج القرآن ) اور کاشف عمر مصطفوی (ضلعی ڈپٹی کوآرڈینیٹر MYL) نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ تقریب سے محمد سلیم بٹ (ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ)، سہیل احمد گجر (امیدوار قانون ساز اسمبلی جموں 3 آزاد ریاست جموں و کشمیر) اور ملک امجد محمود چاند ضلعی کوآرڈینیٹر نے اظہار خیال کیا۔ مقررین کے اظہار خیال کے بعد منہاج القرآن یوتھ لیگ کے یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا۔

تقریب کے آخر میں منہاج القرآن یوتھ لیگ سیالکوٹ کے زیراہتمام شروع ہونے والے پاکستان میں پہلے منہاج موبائل سیل سنٹر کا افتتاح بھی کیا گیا جیسے تقریب میں موجود تمام احباب نے خوب سراہا۔ پروگرام کو کامیاب کرنے میں حافظ بابر جاوید (ضلعی جنرل سیکرٹری)، تسکین جٹ صدر (PP-121)، حافظ عظیم ملک (صدر سٹی )، شہزاد طور (صدر PP-124)، وارث مصطفوی (صدر PP-125) اور دیگر پی پی / سٹی عہدیداران نے اہم کردار ادا کیا۔

رپورٹ : بلال علی قادری (ضلعی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top