نظامت دعوت کے زیراہتمام منڈی بہاؤالدین میں دروس عرفان القرآن

مورخہ: 16 اگست 2010ء

تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت و تربیت نےامسال 2010ء میں رمضان المبارک کے روحانی اور پرنور ایام میں ملک بھر میں دروس عرفان القرآن کے اجتماعات کا اہتمام کیا۔ منڈی بہاؤالدین میں بھی دروس عرفان القرآن کا کامیاب انعقاد ہوا۔ جس کا آغاز 16 اگست 2010ء کو ہوا۔ یہ دروس رمضان المبارک کی صبح فجر کی نماز کے بعد منعقد ہوئے جس میں عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بہت بڑی تعداد شرکت کرتی۔ سامعین بڑی توجہ اور انہماک سے دروس سننے کے لیے دور دراز سے آتے۔ رمضان کی مقدس ساعتوں میں ہر روز تحریک منہاج القرآن کا ایک عظیم سکالر جب پنڈال میں آتا تو سامعین بڑے پرتباک انداز میں اس کا استقبال کرتے۔

منڈی بہاوالدین میں ہونے والے ان دروس قرآن کے پروگراموں نے مادیت پرستی کے دور میں تحریک منہاج القرآن کی آواز بن گئے جبکہ امت مسلمہ کے لیے رہنمانی اور دعوت کا یہ حسین طرز عمل بہت مؤثر ثابت ہوا۔ ان دروس میں شرکت کرنے والے مرد و خواتین اور ہر عمر کے شرکاء شامل تھے۔ جن کے جذبے سے ظاہر ہوتا تھا کہ اب مذہبی حوالے سے اس قوم کی بگڑی ہوئی حالت سنورنے میں مدد ملے گی۔

تصویری جھلکیاں

10-08-16 کو پہلا خطاب حضرت علامہ غلام مصطفیٰ علوی نے تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر کیا۔

10-08-17 کو صاحبزادہ حضرت علامہ ظہیر احمد نقشبدی نے رمضان، قرآن اور تقویٰ کے موضوع پرخطاب کیا۔ تقویٰ کے معانی اور مفاہیم پر مختلف جہتوں سے روشنی ڈالی۔

10-08-18 کو حضرت علامہ افضال احمد قادری نے اسلام اور انسانی حقوق کے موضوع پر خطاب کیا اور اسلام کے تناظر میں انسانی حقوق پر روشنی ڈالی۔

10-08-19 کو حضرت علامہ بشیر فیاض قادری نے اسلام اور آج کا مسلمان کے موضوع پر خطاب کیا اور دور حاضر میں مسلمانوں کو کیسا ہونا چاہیے ان تقاضوں پر تفصیلی گفتگو فرمائی۔

10-08-20 کو حضرت علامہ سید فرحت حسین شاہ نے نیکی کا قرآنی تصور کے موضوع پر خطاب کیا۔

10-08-21 کو حضرت علامہ علی اختر اعوان نے استحکام پاکستان کیوں اور کیسے؟ کے موضوع پر خطاب کیا اور پاکستان میں موجودہ صورت حال کا تقابلی جائزہ لیا۔

10-08-22 کو اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں خصوصی شرکت مرکزی سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے کی اور حضرت علامہ رانا محمد ادریس قادری نے ختم بنوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر خطاب کیا۔ ان کے خطاب کے دوران موسلادار بارش بھی برستی رہی۔

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نظر عنایت تھی کہ موسم کی خرانی کے اجتماع میں شریک ناظرین و سامعین اطمنان اور توجہ سے کئی گھنٹوں تک جم کے بیٹھے رہے۔ دروس عرفان القرآن کا اختتام رقت آمیز دعا کے ساتھ ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top