منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے اعزاز میں ممبر مجلس شوریٰ حاجی محبوب کا ظہرانہ

منہاج القرآن انٹرنیشنل کےسینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض جو کہ ان دنوں تنظیمی وتربیتی دورہ یورپ پر ہیں، فرانس پہنچنے پر تحریکی ساتھیوں کا شیخ زاہد فیاض سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے جن میں امیر یورپ علامہ حسن میر قادری، ڈائریکٹر  منہاج ویلفیئر فاونڈیشن یورپ علام حافظ اقبال اعظم،  صدر منہاج القرآن فرانس عبدالجبار بٹ، صدر شوریٰ چوہدری محمد سعید، ناظم محمد سلیم خان، صدر منہاج ویلفیئر فاونڈیشن فرانس ملک شبیر احمد اعوان، ناظم تعلقات عامہ چوہدری محمد اعظم، حاجی گلزار احمد، حاجی محمد اسلم،  اور شوریٰ کے ممبران کے علاوہ صدر ایم سی بی یورپ راؤ خلیل احمد شامل ہیں۔

پانچ دسمبر کو منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی مجلس شوریٰ کے ممبر اور دیرینہ ساتھی حاجی محبوب کی طرف سے شیخ زاہد فیاض کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا جس میں امیر یورپ علامہ حسن میر قادری،  صدر منہاج القرآن فرانس عبدالجبار بٹ، نائب صدر اظہر صدیق، شیخ ساجد فیاض، صدر مرکز سارسل صابر حسین، زاہد حسین، راجہ اشرف اور راؤ خلیل احمد کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے حاجی محبوب کی صحتیابی کےلیے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ آپ کو مشن کی خدمت کے صدقے صحت اور تندرستی دے اور مزید خدمت کرنے کی توفیق دے، آپ نے دنیا بھر کے منہاج القرآن کے ساتھیوں سےبھی دعا کی اپیل کی۔ یاد رہے حاجی محبوب منہاج القرآن فرانس کے ابتدائی ساتھیوں میں شامل ہیں اور ان دنوں ایک مرض میں مبتلاءٰ ہیں۔

رپورٹ:اے کے راو

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top