منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے عہدیداروں کا دورہ مرکز لاہور

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر جاوید اقبال اعوان، امیر شہباز احمد صدیقی اور کپسیلی مرکز یونان کے صدر تجمل نذیر نے مورخہ 07 دسمبر 2010 ء بروز منگل کو مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔

مرکزی سیکرٹریٹ کے وزٹ کے دوران انھوں نے مختلف شعبہ جات کے سٹاف ممبران سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔ جاوید اقبال اعوان اور تنظیمی عہدیداروں نے ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل سے ملاقات کے دوران یونان کے تنظیمی معاملات پر تفصیلی ڈسکشن کی اور نظامت امور خارجہ کی طرف سے فوری رسپانس اور ای میل کے بر وقت جواب پر شکریہ ادا کیا۔ صدر یونان جاوید اعوان نے کہا کہ وہ مرکزی سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے جملہ عہدیداران و کارکنان کے بالعموم اور نظامت امور خارجہ کے جملہ سٹاف ممبران کے لیے دعاگو ہیں کہ وہ مشن کے عظیم مرکز میں بیٹھ کر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی فکر اور تعلیمات کو عام کرنے میں اسی طرح اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے رہیں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو گائیڈ لائن سے نوازتے رہیں۔

رپورٹ: محمد وسیم افضل قادری

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top