تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام سلسلہ وار 65 واں درس عرفان القرآن

تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام سلسلہ وار پینسٹھواں درس عرفان القرآن گھلو ہال میں منعقد ہوا جس میں خصوصی شرکت تحریک منہاج القران کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری اور حلقہ ہائے درود و فکر پاکستان کے ناظم علامہ چودھری محمد لطیف مدنی نےکی۔ دیگر مہمانوں میں سابق تحصیل نائب ناظم شیخ افتخارالدین تاری، ملک نازک ارائیں سابق ناظم، حاجی ظہور بھٹی صدر انجمن تاجران، رانا اشرف علی خان، چودھری ریاض، علامہ ادریس نقشبندی، ملک احمد بخش، کے علاوہ کثیر تعداد میں عمائیدین نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔

حلقہ ہائے درود و فکر پاکستان کے ناظم علامہ چودھری محمد لطیف مدنی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضیلت درود و سلام پر سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ قرب الہیٰ کے حصول کے لیے کثرت سے درود و سلام کا ورد کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک منہاج القرآن کا منشور ہے کہ ملک بھر میں ہر گھر حلقہ درود و سلام بن جائے۔

نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے سورۃ فیل کو اپنا موضوع سخن بنایا۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ فیل حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان شاہدیت کا واضح بیان ہے۔ ہر امت کا گواہ ایک نبی ہوگا اور ہر نبی کے گواہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔ اس لیے آج امتی کو زیب نہیں دیتا کہ وہ اپنے آقا کی بلند و بالا شانوں کو اپنی ناقص عقل کے پیمانوں سے تولتا پھرے۔ انہوں نے واقعہ فیل کے تاریخی پس منظر پر پرمغز اور تحقیقی گفتگو کی۔

علامہ رانا محمد ادریس قادری نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پوری دنیا میں اسلام کی مثبت علامت بن چکے ہیں۔ آج لاکھوں ویب سائٹس پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دہشت گردی کے خلاف فتوی ڈسکس ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم ڈاکٹر طاہرالقادری کے دست و بازو بنیں اور اسلام کے پیغام امن کو دنیا بھر میں پھیلائیں۔

درس عرفان القرآن کے انتظامات کو حتمی شکل دینے میں ملک اسلم حماد صدر تحریک منہاج القرآن، رانا محمد ظاہر ناظم، چودھری عبدالغفارسنبل ناظم مالیات، ملک عابد جوئیہ، قاری عبدالقیوم غوری، عمر فاروق، نعمان سلمان، سعید جھنجھ، زاہد، عامر، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، حسن عباس شاہ، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے جوانوں نے مثالی کردار ادا کیا۔ درس قرآن کا اختتام ملک پاکستان کے استحکام کے لیے دعا پر ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top