منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نارووال کے زیراہتمام 13واں سالانہ فری آئی سرجری کیمپ

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نارووال کے زیراہتمام 4 دسمبر تا 6 دسمبر 2010ء کو تین روزہ 13واں سالانہ فری آئی سرجری کیمپ منعقد ہوا۔ جس میں کل 4400 مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور 270 مریضوں کی فری آئی سرجری کی گئی جس میں 8 ڈاکٹرز نے خدمات سرانجام دیں۔ ڈاکٹرز کی اس ٹیم میں ڈاکٹر امانت علی ڈسٹرکٹ آئی سرجن نارووال، ڈاکٹر سید مزمل حسین آئی اسپیشلسٹ گجرات، ڈاکٹر حافظ عطاء الرسول میو ہسپتال، ڈاکٹر محمد اقبال مغل Donts (ستراہ)، ڈاکٹراحمد سعید میڈیکل آفیسر سول ہسپتال نارووال، ڈاکٹر محمد افضل، ڈاکٹر شاہد انور آئی اسپشیلسٹ نارووال و دیگر بھی شامل ہیں۔ پیرا میڈیکل اسٹاف میں ڈاکٹر محمد افضل علی ہسپتال نارووال، محمد یٰسین شکر گڑھ، محمد طاہر جہانیاں، عامر سہیل علی ہسپتال، رشید حسین پنڈی کلاں، خالد محمود ظفروال، محمد جواد چاند نارووال، محمد طاہر، شمشاد احمد ظفر وال، ظہیر احمد چوہدری، مدثر حسین سیکرٹری بورڈ، حافظ شاہد، شاہد محمود کنگرہاور علی سرور نے خدمات سرانجام دیں۔ اس سے قبل منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت پچھلے 12 سالوں میں 12 کیمپس میں 2289 آئی لینز اور 3481 مائنر سرجری والے کیسز کیے جاچکے ہیں، 60 ہزار سے زیادہ لوگ مستفید ہو چکے ہیں، عوام الناس کو ویلفیئرگراؤنڈ پر علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئیں، مستحق مریضوں کے قیام، طعام ادویات، ٹیسٹ اور آپریشن وغیرہ کا مکمل خرچ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے اٹھایا۔ اس سلسلے میں اختتامی تقریب منہاج القرآن اسلامک سنٹر نارووال میں منعقد ہوئی جسکی صدارت ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن افتخار شاہ بخاری نے کی۔ جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں چوہدری بابر محمد سہیل مرکزی صدر یوتھ، اختر علی قادری صوبائی نائب ناظم پنجاب، محمد سلیم عباس قادری صدر تحریک نارووال، محمد طیب خان قادری، حاجی نذر احمد کھوکھر، حاجی ذوالفقار علی قادری، حافظ عبدالحی، ذالفقارعلی قادری، خان عبد القیوم خان، حاجی اسماعیل چوہدری و دیگر شامل تھے۔

مرکزی ناظم ویلفیئر افتخار شاہ بخاری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نارووال کی فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے 13ویں سالانہ فری آئی سرجری کیمپ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ اُنہوں نے کہا کے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تعلیم، صحت اور فلاح عام کے منصوبہ جات پر کام کر رہی ہے۔ فری آئی سرجری کیمپ میں اب تک 70052 مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا اور 6040 مریضوں کا فری آئی سرجری کرایا گیا، اس منصوبے پر اب تک 12.85 ملین روپے لاگت آچکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں مستقل بنیادوں پر نارووال میں آئی سرجری ہسپتال قائم کیا جائیگا۔ افتخار شاہ بخاری نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اب تک فلاح عام میں قدرتی آفات کے متاثرین کی بحالی پر کشمیر کے زلزلے میں 25 کروڑ روپے متاثرین سوات پر 7 کروڑ روپے جبکہ حالیہ سیلاب متاثرین کی بحالی پر 16 کروڑ 60 لاکھ روپے خرچ کر چکی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top