فیصل آباد میں ایمبولینس سروس کا آغاز

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت فیصل آباد سٹی میں ایمبولینس سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ ملک کا 26واں شہر ہے جہاں ایمبولینس سروس مہیا کی گئی ہے۔ ایمبولینس سروس کی افتتاحی تقریب مورخہ یکم ستمبر 2010ء کو منعقد ہوئی جس میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری، تحریک منہاج القرآن کے ناظم امور خاجہ راجہ جمیل اجمل نے خصوصی شرکت کی جبکہ انجینئر محمد رفیق نجم و دیگر عہدیدران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر دائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ایمبولینس وین کو اسٹارٹ کرکے اسکا افتتاح کیا۔

تقریب کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top