صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کا جاپان پہنچنے پر عظیم الشان استقبال

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر اور بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے چھوٹے صاحبزادے حسین محی الدین قادری ساؤتھ ایشیا کے پہلے تنظیمی دورہ کے دوران مورخہ 11 نومبر 2010ء  بروز جمعرات 6 روزہ دورہ جاپان کے لئے ناگویا ایئر پورٹ پر پہنچے۔

صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کے ناگویا جاپان پہنچنے پر جاپان کے مرکزی نائب صدر سید عثمان علی بخاری، ناگویا تنظیم کے صدر علی عمران، نائب صدر راجہ رضوان، جنرل سیکرٹری اعجاز رمضان کیانی، فنانس سیکرٹری خالد علی، سیکرٹری نشرواشاعت ملک ظہور، حافظ عبدالمصطفیٰ نعیم قادری، عرفان بٹ، اعجاز بھنڈر کے علاوہ وابستگان تحریک کی ایک کثیر تعداد نے استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے۔

ناگویا ایئر پورٹ سے صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کو ایک قافلے کی صورت میں مقامی پاکستانی ریستوران لے جایا گیا جہاں ان کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ عشائیہ کے دوران صاحبزادہ حسین محی الدین قادری سے تنظیم کے عہدیداران اور وابستگان کاتعارف کرایا گیا۔

رپورٹ: سید عثمان علی بخاری

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top