وزیرآباد میں منہاج ایمبولینس سروس کی افتتاحی تقریب
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دھونکل وزیر آباد کے زیراہتمام منہاج ایمبولینس سروس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا جسکی صدارت منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے کی جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مہمان خصوصی تھے۔ میاں افتخار احمد، انجینئرافضال غوث سمیت علاقے کے معززین سماجی اور سیاسی رہنماؤں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
مرکزی ناظم ویلفیئر فاؤنڈیشن افتخار شاہ بخاری نے کہا کہ پورے ملک میں اب تک منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت پورے ملک کے 27شہروں میں ایمبولینسز کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل لاہور، واہنڈو، گجرانوالہ، گجرات، میاں چنوں، وزیر آباد، گوجر خان، جہلم، راولپنڈی، ملتان، سیالکوٹ، ایبٹ آباد، مظفر آباد، کوٹلی کشمیر اور فیصل آباد سمیت کراچی و دیگر دیہی اور مضافاتی علاقے شامل ہیں اور اب دھونکل وزیر آباد میں بھی منہاج ایمبولینس سروس نے کام شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سروس غریب اور نادار مریضوں کی خدمت کیلئے کسی بھی ایمرجنسی کیلئے ہر وقت ایک ٹیلی فون کال پر دستیاب ہو گی۔ اس منصوبے پر اب تک 2 کروڑ 25 لاکھ روپے خرچ ہوچکے ہیں۔
تبصرہ