ورکشاپ برائے ناظمات دعوت و حلقہ درود و آرگنائزر اور معلمات
منہاج القرآن ویمن لیگ نظامت تربیت کے زیراہتمام مورخہ 4 دسمبر کو کانفرنس ہال مرکزی سیکرٹریٹ پر ورکشاپ برائے ناظمات دعوت و حلقہ درود و آرگنائزر اور معلمات کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں لاہور، فیصل آباد، دپیالپور، سیالکوٹ، گوجرہ اور اسلام آباد کے علاوہ دیگر شہروں کی نمائندگی تھی۔ ورکشاپ کا مقصد ششماہی کارگردگی کا جائزہ، آئندہ ٹارگٹس کے حصول کا لائحہ عمل اور فکری و نظریاتی اور تنظیمی و انتظامی تربیت تھا۔ ورکشاپ کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ اس کے بعد ابتدائیہ کلمات ناظمہ دعوت محترمہ سدرہ کرامت علی نے ادا کئے۔ اور ورکشاپ کے مقاصد اور Format بتایا۔
ناظمہ دعوت محترمہ سدرہ کرامت علی نے "دعوت کیا ہے اور اس کی ضرورت اہمیت" کے عنوان پر لیکچر دیا، جس میں امر بالمعروف ونھی عن المنکر کی اہمیت اور دعوت کو موثر بنانے کے اصول واضح کئے۔ اس کے بعد صدف اقبال ناظمہ MSM نے دعوت کے پراجیکٹس پر سیر حاصل گفتگو کی۔ حلقات درود اور حلقات عرفان القرآن کے قیام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی گفتگو بذریعہ CD سنوائی گئی۔
محترمہ سمیرا رفاقت ناظمہ ویمن لیگ نے "تبدیلی کیسے ممکن ہے" کے عنوان پرمغز گفتگو کی اور شیخ الاسلام کی ہدایات کی روشنی میں تبدیلی کا ذریعہ سی ڈیز کی ترسیل اور Unit لیول تک تنیظم سازی کو قرار دیا۔ اس کے بعد سوال و جواب نشست ہوئی۔ اور تنظیمات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ورکشاپ کو سراہا۔
تبصرہ