منہاج القرآن ویمن لیگ کے تحت تربیتی ورکشاپ
منہاج القرآن ویمن لیگ نظامت تربیت کے زیراہتمام ناظمات تربیت کی تربیتی ورکشاپ مورخہ 4 دسمبر 2010ء بروز ہفتہ کو منعقد ہوئی۔ ورکشاپ کے مقاصد میں ناظمات تربیت کی فکری و نظریاتی اور تنظیمی و انتظامی تربیت کرنا اور نظامت تربیت کے پراجیکٹس کو مزید منظم و مستحکم کرنے کے لئے لائحہ عمل کی تشکیل کرنا شامل تھا۔
اس ورکشاپ میں لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، دیپالپور، کامونکی، سیالکوٹ، سرگودھا اور گوجرہ کے علاوہ دیگر شہروں سے بھی کثیر تعداد میں ناظمات نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس کے بعد ناظمہ دعوت محترمہ سدرہ کرامت نے ابتدائیہ کلمات میں ورکشاپ کی شرکاء کی آمد پر انہیں خوش آمدید کہا اور ورکشاپ کے مقاصد سے انہیں آگاہ کیا۔
ناظمہ ویمن لیگ متحرمہ سمیرا رفاقت نے "تبدیلی کیسے ممکن ہے" کے موضو ع پر گفتگو کی۔ انہوں نے شیخ الاسلام کی ہدایات کی روشنی میں CD کی ترسیل اور Unit لیول تک تنظیم سازی کو تبدیلی کا واحد ذریعہ قرار دیا۔
محترمہ ناظمہ تربیت خدیجہ فاطمہ نے "تربیت کیا ہے اور اس کی اہمیت" کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی۔ اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی منزل اس وقت تک ممکن نہیں جب تک ہمارا کردار مصظفوی کردار کے سانچے میں نہ ڈھل جائے۔
ناظمہ دعوت محترمہ سدرہ کرامت نے "تربیت کے Projects اور ان کی نتیجہ خیزی کیسے ممکن ہے؟" کے موضوع پر گفتگو کی کہ Projects کی نتیجہ خیزی ان پروجیکٹس کے متعلق مکمل آگاہی پر منحصر ہے۔ اور مقصد جتنا بلند ہو کارکنان کا کردار ان مقاصد کے تقاضوں کے مطابق ہونا چایئے۔
آخر میں گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور بقیہ ٹارگٹس کے حصول کے لئے لائحہ عمل متعین کیاگیا۔ ورکشاپ کا اختتام دعا سے ہوا۔
تبصرہ