علامہ حافظ اقبال اعظم پندرہ روزہ تربیتی دورہ پر مصر روانہ ہوگئے
پیرس (اے کے راؤ) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ اقبال اعظم پندرہ روزہ علمی، فکری اور تربیتی دورہ پر مصر کے شہر قاہرہ روانہ ہوگئے۔ ان کے دورے کا مقصد جامعۃ الازہر کے زیراہتمام منعقد ہونے والے فکری، علمی اور تربیتی ریفریشر کورس میں شرکت کرنا ہے جس میں منہاج یونیورسٹی سے فارغ التحصیل (منہاجین) سکالرز جو اس وقت یورپ اور یو کے میں تنظیمی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، شریک ہوں گے۔ علامہ اقبال اعظم اپنے اس دورہ کے دوران شیخ الازہر اور شیخ قاسم علی الجمعۃ سے ملاقات کے ساتھ ساتھ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری سے ملاقات بھی کریں گے۔
تبصرہ