منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی تنظیم کے وفد کا نواحی شہر سانتا کولوما کا دعوتی دورہ

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) کی مرکزی تنطیم کے وفد نے مورخہ 28 نومبر 2010ء  بروز اتوار کو بارسلونا کے ہمسایہ شہر سانتا کولوما کا دعوتی دورہ کیا۔ وفد کے اراکین میں نوید احمد اندلسی، محمد نواز قادری، محمد اکرم اعوان اور محمد عثمان قادری شامل تھے۔ منہاج القرآن کے وفد کا استقبال سانتا کولوما میں رہائش پذیر منہاج القرآن سپین کی مرکزی تنظیم کے ایگزیکٹو ممبر حاجی طاہر پرویز نے کیا، دورے کا بنیادی مقصد مشن کا پیغام پہنچانا تھا۔

وفد کے اراکین نے میزبانوں کو مرکزی تنظیم کی طرف سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطابات اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مختلف شعبہ جات کی ڈاکومنٹریز پر مشتمل پیکج تحفہ میں دیا۔ اس موقع پر نوید احمد اندلسی نے منہاج القرآن کے مختلف منصوبہ جات کی تفصیلات بتائیں جن میں گوشۂ درود، آغوش، تعلیمی نظام، منہاج یونیورسٹی، عالمی میلاد کانفرنس، شہر اعتکاف اور خصوصی طور پر دہشت گردی کے خلاف شیخ الاسلام کی طرف سے جاری کئے جانے والے فتویٰ اور اس کی عالمی سطح پر کوریج شامل ہیں۔

وفد کے اراکین نے میزبانوں کو مقامی سطح پر 15 روزہ حلقہ درود اور محفل ذکر و نعت منعقد کرنے کا ٹارگٹ دیا۔ حاجی طاہر پرویز نے مہمانوں کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیا۔

رپورٹ:محمد عثمان قادری

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top