تحریک منہاج القرآن لودھراں پل بہشتی کے زیراہتمام درس عرفان القرآن

تحریک منہاج القرآن لودھراں پل بہشتی کے زیراہتمام درس عرفان القرآن سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ محمد فیاض بشیر قادری نے کہا کہ نبی کا خواب وحی الہیٰ اور حکم خدا ہوتا ہے۔ قرآن میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے خواب کا تقاضا تو ذبح ابن نبی تھا مگر ذبح ایک دنبہ ہوا۔ پس چھری تو منیٰ میں چلی مگر گردن کربلا میں کٹی، یہ ذبح عظیم تھی۔

شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ تکمیل تفسیر قرآن تھی اس لیے حسینی کردار ہی اسلام کی زندگی کا آئینہ دار ہے۔ اس موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن ملک اسلم حماد، ناظم تحریک منہاج القرآن رانا محمد ظاہر، سینئر رہنما چودھری عبدالغفار سنبل اور عبدالقیوم غوری خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منعقد ہونے والے درس عرفان القرآن کے انتظامات کو حتمی شکل دینے میں علامہ حاجی محمد، محمد ابراہیم، محمد عمر اور یگر عہدیداران نے اہم کردار ادا کیا۔

پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top