تحریک منہاج القرآن دولتالہ کے زیراہتمام جامع مسجد و المنہاج اسلامک سینٹر کے سنگ بنیاد کی افتتاحی تقریب

تحریک منہاج القرآن دولتالہ حلقہ پی پی 4 کے زیراہتمام جامع مسجد و المنہاج اسلامک سینٹر کے سنگ بنیاد کی افتتاحی تقریب مورخہ 28 نومبر 2010ء بروز اتوار صبح 10 بجے بمقام ناٹہ چوک دولتالہ منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت الحاج پیر سید محمد جابر علی شاہ ہمدانی (سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھنگالی شریف) نے فرمائی جبکہ مہمان خصوصی علامہ سید فرحت حسین شاہ (مرکزی ناظم تحریک منہاج القرآن علماء کونسل) تھے۔ اس کے علاوہ مہمانان گرامی قدر میں پیر سید صدیق حسین شاہ (امیر تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجر خان)، سید مسکین شاہ بخاری (آستانہ عالیہ حصال شریف)، پیر سید انوار الحق شاہ (آستانہ عالیہ سوہاوہ شریف)، چوہدری علی اصغر (ڈونگی خورد)، افتخار احمد مغل (تحریک منہاج القرآن ہالینڈ)، ندیم یونس (ڈائریکٹر منہاج القرآن اسلامک سینٹر ڈنمارک)، انار خان گوندل (نائب ناظم تحریک منہاج القرآن صوبہ پنجاب)، چوہدری محمد اسحاق (صدر تحریک منہاج القرآن حلقہ پی یی - 4)، محمود الحق قریشی (سرپرست تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی - 4) اور قاری منیر حسین قادری (ناظم تربیت تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی - 4) شامل تھے۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے حافظ یاسر قادری (ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی - 4) نے کیا جس کے بعد منہاج ماڈل سکول دولتالہ کی بچیوں نے اللہ کی بارگاہ میں ایک خوبصورت حمد پیش کی۔ منہاج ماڈل سکول بھنگالی شریف کی بچیوں نے دف بجا کر انتہائی پرلطف انداز میں درود و سلام پیش کیا جس پر حاضرین نے داد تحسین پیش کی جبکہ حافظ غلام مرتضیٰ رتیالوی نے اپنے مخصوص انداز میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سنا کر حاضرین پر سکتہ طاری کئے رکھا۔ بعد ازاں حاجرہ محمود (ناظمہ مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ طالبات) نے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

مسز حسن اختر راجہ (صدر ویمن لیگ منہاج القرآن حلقہ پی پی - 4) نے اپنے خطاب میں تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی - 4 کی پوری تنظیم کو خصوصی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ المنہاج اسلامک سینٹر دولتالہ کے قیام سے علاقہ بھر میں تحریک کے افکار و نظریات کو قوت ملے گی اور اس سینٹر کے قیام میں جہاں حلقہ پی پی - 4 کی تنظیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں وہاں اپنے والدین کے ایصال ثواب اور اسلامک سینٹر کے قیام کے لیے اس قدر قیمتی جگہ (ایک کنال) کا عطیہ دینے پر حاجی چوہدری علی اصغر (ڈونگی خورو) بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں اور پھر اسی طرح اس جگہ پر اسلامک سینٹر کی عمارت کی تعمیر کے لیے اپنے تمام تر وسائل خرچ کر دینے کے اعلان اور اس پر عملدرآمد کے آغاز پر افتخار احمد مگل (تحریک منہاج القرآن ہالینڈ) کے اس قدم نے اس تمام منصوبے کو مزید تقویت سے دی ہے۔ ان کی کاوشیں بھی داد تحسین کی مستحق ہیں اور تمام افراد کو ان کے اعمال کا اجر خدا کے سوا کوئی بہتر نہیں دے سکتا۔

علامہ سید فرحت حسین شاہ (مرکزی ناظم تحریک منہاج القرآن علماء کونسل) نے اپنے خوبصورت انداز میں خباب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عالم اسلام اور عالم امن کا درخشاں ستارہ ہے۔ امن کے لیے ان کی کوششیں لازوال ہیں۔ وہ کسی ایک خطے، نسل یا قوم کے لیے رہنمائی فراہم نہیں کر رہے بلکہ پورے عالم اسلام اور تمام انسانیت کےلیے رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو مسلمان سے کافر بنانے میں زیادہ محنت نہیں لگتی مگر کسی کافر کو مسلمان بنانا انتہائی مشکل کام ہے۔ موجودہ دور میں ہمیں کفر کے فتوؤں سے گریز کرنا ہو گا۔ سید فرحت حسین شاہ نے مختصر وقت میں انتہائی پرمغز اور مدلل خطاب فرمایا جس کو حاضرین کی طرف سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔

پروگرام کی خاص بات منہاج ماڈل سکول کے لیڈی سٹاف اور طالبات کی شرکت تھی جس کے باعث تقریب کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو گیا۔ تقریب میں منہاج ماڈل سکول ججہ، منہاج ماڈل سکول بھنگالی گوجر، منہاج ماڈل سکول دولتالہ اور منہاج ماڈل سکول ناٹہ گوجر مل کی طالبات اور سٹاف منہاج القرآن ویمن لیگ حلقہ پی پی - 4 کی پوری ٹیم (عہدیداران، ممبران اور رفقاء) نے شرکت کی تھی۔ جبکہ دیگر شرکفاء میں بھی ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں لوگ شام تھے۔ اس موقع پر ناصر زرگر نے مبلغ -/50000 روپے کاعطیہ کا اعلان کیا۔

پروگرام کے آخر الحاج پیر سید مھمد جابر علی شاہ ہمدانی، پیر سید صدیق حسین شاہ، پیر سید مسکین شاہ بخاری اور پیر سید انوار الحق شاہ نے خصوصی دعا فرمائی۔ پروگرام میں مرکز لاہور کی طرف سے تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی - 4 کے کارکنان کو چرمہائے قربانی مہم 2010ء، سیلاب زدگان مہم اور بہتر تنظیمی کارکردگی کی بنا پر حسن کارکردگی اسناد سے نوازا گیا۔ جن کارکنان کو اسناد دی گئیں ہیں ان کے نام درج ذیل ہیں۔

  • چوہدری اسرار احمد (نائب صدر تحریک منہاج القرآن پی پی - 4)
  • چوہدری طاہر خان (ناظم تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی - 4)
  • ماسٹر عبدالقیوم (ناظم ویلفیئر تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی - 4)
  • طارق محمدود اعوان (ناظم مالیات تحریک منہاج القرآن یونین کونسل پنج گراں)
  • تنظیم تحریک منہاج القرآنیونین کونسل جاتلی
  • تنظیم تحریک منہاج القرآن یونین کونسل مندرہ
  • مسز حسن اختر راجہ (صدر ویمن لیگ تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی - 4)
  • سبنم فردوس (ناظمہ دعوت تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی - 4)
  • مصباح شفقت (ناظمہ مالیات تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی - 4)
  • حاجرہ محمود (ناظمہ مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی - 4)

ان تمام کارکنان کو پیر سید جابر علی شاہ اور پیر سید صدیق حسین شاہ نے اپنے دست مبارک سے اسناد تقسیم کیں۔

پروگرام کو کامیاب بنانے میں تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی - 4، تحریک منہاج القرآن ویمن لیگ حلقہ پی پی - 4، تحریک منہاج القرآن یوتھ لیگ حلقہ پی پی - 4، منہاج القرآن ماڈل سکولز، چوہدری محمد اسحاق (صدر تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی - 4)، محمود الحق قریشی (سرپرست منہاج االقرآن حلقہ پی پی - 4)، چوہدری جاوید اقبال (سینئر نائب صدر تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی - 4)، ماسٹر فضل کریم (ناظم مالیات تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی - 4)، راجی عاب نسیم (ناظم تعلقات عامہ تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی - 4)، راجہ ثاقب جمیل (ناظم نشر و اشاعت تحریک منہاج حلقہ پی پی - 4)، صوبیدار محمد فاضل اور ادریس زعفران نے اہم کردار پیش کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top