صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کا (تھیگوسٹی) کوریا میں عید ڈنر اور پروگرام میں شرکت
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے مورخہ 17 نومبر 2010ء کو تھیگو سٹی کوریا میں محمد فیصل چیمہ کی رہائش گاہ پر اپنے اعزاز میں دیئے گئے عید ڈنر میں شرکت کی۔
صدر فیڈرل کونسل صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کے محمد فیصل چیمہ کی رہائش گاہ کنگ سن پہنچنے پر منہاج القرآن کے نوجوانوں کی کثیر تعداد نے والہانہ استقبال کیا اور عید ڈنر میں شرکت کے بعد مقامی ہوٹل میں تنظیم کی طرف سے منعقد کئے گئے پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں تلاوت کلام مجید کی سعادت حافظ محمد انذاد نے حاصل کی، جبکہ مردان علی قادری اور امجد سلہری نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں انتہائی خوبصورت انداز میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض حافظ محمد عابد کمال نے ادا کئے۔
صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے پروگرام کے شرکاء سے فضیلت درود و سلام کے موضوع پر ایمان افروز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرض عبادات کے قبول ہونے کی کوئی گارنٹی نہیں کہ ہماری وہ عبادت قبول ہوئی ہے یا نہیں مگر آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود وسلام پڑھنا ایسی عبادت ہے جو فورا ً قبول ہوتی ہے اور اس کا جواب بھی آتا ہے۔ جہاں دیگر عبادات کی ادائیگی کے لئے کچھ شرائط وقیود ہیں اور ان کے بغیر وہ عبادت مکمل نہیں ہوتی مگر درود پاک ایسی تمام پابندیوں اور قیود سے آزاد ہے جہاں بھی اور جب بھی پڑھا جائے قبول ہوتا ہے۔
پروگرام میں امیر تحریک کوریا محمد جمیل قادری، ملک جاوید، رانا قمر منج، محمد جاوید کیانی، محمد فیصل چیمہ، مردان علی قادری، ذوالقرنین بھٹی نے شرکت کی جبکہ جاپان سے عثمان علی بخاری، علی عمران اور چودھری شاہد رضا نے خصوصی شرکت کی۔
رپورٹ: محمد وقار احمد خان، رانا محمد فاروق
تبصرہ