کل جماعتی تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی لودہراں

لودہراں میں کل جماعتی تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی کا انعقاد ہوا جس میں تحریک منہاج القرآن لودھراں نے بھر پور شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن لودہراں کی ریلی کی قیادت صدر ملک اسلم حماد، ناظم رانا محمد ظاہر، عمان سے آئے ہوئے فاضل منہاج القرآن علامہ نصیر بابر اور چودھری عبد الغفار سنبل نے کی۔

ریلی کے سینکڑوں شرکاء نے بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ناموس رسالت قانون میں ترمیم نامنظور نامنظور کے نعرے درج تھے۔ ریلی دفتر منہاج القرآن سے شروع ہوئی اور مین چوک پر ختم ہوئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ نصیر بابر نے کہا کہ عیاش حکمران مغربی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ناپاک حملے کر رہے ہیں۔ بدمعاش حکومتی گماشتوں نے اگر اپنی روش نہ بدلی تو گلی گلی نگر نگر غازی علم دین شہد پیدا ہونگے۔

بانی تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے توہین رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مجرم کی سزاے موت کے حق میں تین دن تک وفاقی شرعی عدالت میں قرآن و حدیث کی روشنی میں دلائل دے کر گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سزا موت مقرر کروائی تھی، آج تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کس طرح اپنے نبی کے گستاخ کو معاف کرنے کی اجازت دے دیں ہم کٹ مریں گے مگر اس قانون کو تبدیل نہیں ہونے دیں گے۔ ریلی سے جے یو آئی کے رہنما مولانا محمد میاں اور جماعت اسلامی کے ڈاکٹر طاہر چودھری نے بھی خطاب کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top