مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لودہراں کے زیراہتمام سلام قائد اعظم کنونشن

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لودہراں کے زیراہتمام سلام قائد اعظم کنونشن تحصیل کونسل کے گھلو ہال میں منعقد ہوا جس کی صدارت ملک اسلم حماد صدر تحریک منہاج القرآن نے کی جبکہ مہمان خصوصی ساجد ندیم گوندل مرکزی نائب صدر ایم ایس ایم تھے۔ مہمان اعزاز چودھری رضوان یوسف ڈویژنل صدر ملتان تھے۔

ساجد گوندل نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طبقاتی نظام تعلیم نے غلامانہ ذہنیت کو پروان چڑھایا ہے۔ ملک کا مروجہ نظام تعلیم نوجوانوں کو بے مقصدیت کی طرف لے کر جارہا ہے۔ سرمایا دار، جاگیر دار اور فوجی ڈکٹیٹر باری باری اس قوم کے مقدر سے کھیلنے کے لیے مسند اقتدار پر براجمان ہوتے ہیں اور قوم کے جوانوں کو مزید اندھیروں میں دھکیل کر اپنی ناپاک ذہنیت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ آج کے نوجوان کے کیا مسائل ہیں اس امر سے صرف وہی لوگ آشنا ہیں جن کا تعلق ملک کی 98 فیصد آبادی سے ہے۔ صرف دو فی صد طبقہ مغربی آقاؤں کے اشاروں پر قوم کو مزید غلامی کی زنجیروں میں جکڑتے جارہے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شخصیت علم دانش کے حوالے سے پوری دنیا میں جانی پہچانی ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ترقی پسند روشن خیال شخصیت کے طور پر آج کے نوجوان کے لیے آئیڈیل ہیں۔

ڈویژنل صدر رضوان یوسف نے اپنے خطاب میں کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان کے جوانوں کے ہاتھوں میں قلم اور کتاب دینا چاہتی ہے۔ ایم ایس ایم کا مقصد مصطفوی کردار کا احیاء ہے۔

پیس کالج کے ایم ڈی محمود اعجاز بٹ نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اس صدی میں عالم اسلام کی آئیڈیل شخصیت ہیں۔ فکر اقبال اور قائد اعظم کی سوچ کے مطابق اگر پاکستان کو کئی شخصیت آگے لے جا سکتی ہے تو وہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ہیں۔

صدر تحریک منہاج القرآن ملک اسلم حماد نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے ضروری ہے کہ ہم اسلام کے تصور امن کو فروغ دیں۔ آج دنیا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو سفیر امن کے طور پر جانتی ہے۔ مصطفوی سٹودنٹس موومنٹ تعلیمی اداروں میں بامقصد تعلیم کا فروغ چاہتی ہے۔

سینئر رہنماء چودھری عبدالغفار سنبل نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نوجوانوں کی کردار سازی پر زور دے رہے ہیں۔ جدید و قدیم علوم کا حسین امتزاج کر کے انہوں نے منہاج یونیورسٹی کی صورت میں قوم کو ایک عظیم تحفہ دیا ہے۔

ایم ایس ایم کے سٹودنٹ رہنماء احسان اللہ چودھری نے کہا کہ قائد اعظم کو سلام پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم تعلیمی میدان میں اپنا نام پیدا کریں۔ منفی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی بجائے صحت مند تعلیمی ماحول کو بپا کیا جائے۔

تحریک منہاج القرآن کے ناظم رانا محمد ظاہر، نائب صدر ملک سلطان، ناظم ویلفیئر اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، ملک انور ناظم امور خواتین بھی خصوصی طور شریک ہوئے جبکہ اس موقع پر قطب پور سے شرف شاہ، بہاؤ الدین زکریا یونیوسٹی سے وقاص بخاری، وہاڑی سے راؤ ارشد ساقی اور راؤ سجاد، دنیا پور سے ثقلین گجر اور کہروڑ پکا سے ملک اشتیاق طالبعلم رہنماوں نے شرکت کی۔

پروگرام کو شاندار بنانے میں صدر یوتھ لیگ سید مدثر بخاری، ملک صداقت، عمر فاروق، کامران تاج، عبدالقیوم غوری، سلمان، نعمان، عامر زاہد اور سید بلال شاہ گیلانی نے اہم کردار ادا کیا۔ یاد رہے کنونشن کے آغاز سے قبل تعلیمی امن واک ہوئی جس کی قیادت مرکزی نائب صدر ساجد ندیم گوندل، رضوان یوسف، ملک اسلم حماد، چودھری عبدالغفار، ملک سلمان ملک نعمان اور ملک عمر فاروق نے کی۔ امن واک میں سینکڑوں طلبہ شریک ہوئے۔ بعد ازاں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ویڈیو خطاب۔۔۔ "قائد اعظم کے افکار اور آج کا پاکستان" ملٹی میڈیا کے ذریعے شرکاء کو دیکھایا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top