تحریک منہاج القرآن تحصیل پتوکی کے زیراہتمام درس عرفان القرآن

تحریک منہاج القرآن تحصیل پتوکی کے زیراہتمام 26واں درس عرفان القرآن ملن شادی ہال پتوکی میں ہوا۔ نماز فجر کے بعد ہونے والے درس عرفان القرآن میں سینکڑوں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید حضرت علامہ نفیس حسین قادری نے سورۂ کوثرکی روشنی میں ’’شان اہل بیت اور کربلا‘‘ کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے امام حسین علیہ السلام نے دنیا کی بادشاہت کو ٹھکرا کر آخرت کی بادشاہی کو مقدم جانا اور حق کی خاطر باطل سے ٹکرانے کو ترجیح دی۔ امام عالی مقام علیہ السلام نے یزیدکی بیعت نہ کرکے اپنے نانا آقا علیہ السلام کے دین کی لاج رکھی لی۔ آج ہمیں بھی انہی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے وقت کے یزیدوں کے خلاف جدوجہد کرنا ہوگی، یہی تحریک منہاج القرآن کا مشن ہے۔ تحریک منہاج القرآن حسینی مشن کو دنیا کے سامنے پیش کر رہی ہے۔ اس کو آگے بڑھانا سب کی ذمہ داری ہے۔ پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top