منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیراہتمام منہاج کلچر سنٹر ویانا میں محفل ذکر و نعت

منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیراہتمام مورخہ 25 دسمبر 2010ء بروز اتوار کو منہاج کلچر سنٹر ویانا میں محفل ذکر و نعت منعقد ہوئی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جبکہ یورپ کے مشہور نعت خواں شہریار خان نے آقاء دوجاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ محفل میں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت کی مناسبت سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ذکر شہادت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ کے موضوع پر خطاب سنایا گیا۔

نماز عشاء کے بعد آسٹریا کے امیر حفیظ اللہ قادری نے ختم شریف پڑھا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم نے اعلان کیا کہ مورخہ 2 جنوری 2011ء کو منہاج نعت کونسل کے جنرل سیکرٹری شہریار خان کے اعزاز میں ذکر محفل نعت کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تمام لوگوں شرکت کی دعوت عام ہے۔ آسٹریا کے امیر حفیظ اللہ قادری نے اجتماعی دعا میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی پیدائش کے دن کی مناسبت سے خصوصی دعا کرائی اور اپنی دعا میں محمد یوسف مغل کی اہلیہ کی مغفرت اور حاجی غلام شبیر منہاس کی صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔

پروگرام کے اختتام پر محمد نعیم رضا قادری اور شہریارخاں نے درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا اور اجتماعی دعا کے بعد پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

رپورٹ : محمد اکرم باجوہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top