منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان نیکیا مرکز کے زیراہتمام عظیم الشان شہادت امام حسین (رض) کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان نیکیا مرکز کے زیراہتمام مورخہ 25 دسمبر 2010ء بروز ہفتہ کو عظیم الشان شہادت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت حافظ مدثر مصطفی نے حاصل کی۔ ظفر اقبال اعوان، مظہر اقبال، اسرار احمد، ادیب عباس، ملک ذوالفقار، محمد فیاض گوہر اور معروف نعت خوان باقر چغتائی نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ امام عالی مقام کی بارگاہ میں صدر منہاج نعت کونسل سجاد قادری نے خصوصی منقبت پیش کی۔

منہاج القرآن نیکیا کے ناظم دعوت و تربیت صوفی عبیداللہ چشتی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر مسلمان کی عزت و آبرو اور مال دوسرے مسلمان پر غصب کرنا حرام ہے ۔ امام عالی مقام نے دین اسلام کی بقا ء کی خاطراپنی جان کا نذرانہ اللہ کی راہ میں پیش کردیا مگر اسلام پر آنچ نہ آنے دی اور قیامت تک کے لئے اسلام کو زندہ کر دیا۔ انہوں نے باطل کے سامنے سینہ سپرد ہو کر مسلمانوں کو یہ سبق دیا ہے کہ اگر کبھی حق اور باطل سامنے آجائیں تو حق کے لئے ڈٹ جائیں۔

پروگرام میں منہاج القرآن یونان کے صدر ملک جاوید اقبال اعوان، ناظم عبدالجبار سلہری، نائب ناظم طارق شریف قادری اور نیکیا مرکز کے صدر غلام قادر چودھری نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا اختتام درود و سلام کے بعد  دعائے خیر سے ہوا جس کے بعد حاضرین کے لئے لنگر پیش کیا گیا۔ لنگر کا اہتمام محمد عاصم گورائیہ اور محمد ساجد گورائیہ کی طرف سے کیا گیا تھا۔

رپورٹ : نوید سحر

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top