تحریک منہاج القرآن کا معلمین و معلمات کیلئے دس روزہ تربیتی کیمپ اختتام

تربیتی کیمپ کا بنیادی مقصد جدید اور آسان طریقہ تدریس کی تربیت دینا ہے
سکالرز پورے ملک میں "عرفان القرآن" اور "آئیں دین سیکھیں" کورسز کیلئے فیلڈ میں جائینگے

تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت و تربیت کے تحت معلمین و معلمات کیلئے دس روزہ تربیتی کیمپ جسمیں ملک بھر سے 150 سے زائد سکالرز شریک تھے اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ کیمپ میں شریک سکالرز کو علم التجوید، تفسیر، گرائمر اور طریقہ تدریس پر مشتمل عرفان القرآن (ترجمہ قرآن) کورس کا نصاب پڑھایا گیا۔ دس روزہ تربیت کے بعد یہ سکالرزپورے ملک میں "عرفان القرآن" اور "آئیں دین سیکھیں"کورسز کیلئے فیلڈ میں نکلیں گے اور پورے پاکستان میں عوام کیلئے قرآن فہمی کیلئے کیمپ لگائیں گے۔

اس تربیتی کیمپ کا بنیادی مقصد جدید اور آسان طریقہ تدریس کی تربیت دینا تھا تاکہ معلمین فیلڈ میں عوام کو درست طریقہ سے قرآن پڑھنا اور سمجھنا سکھا سکیں۔ دس روزہ کیمپ میں صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی، علامہ پروفیسر محمد نواز ظفرچشتی، علامہ رانا محمد ادریس قادری، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، احمد نواز انجم، علامہ سعید رضا بغدادی، وقار شاہ گیلانی اور ڈائریکٹر عرفان القرآن کورس محمد شریف کمالوی نے مختلف دینی، فقہی اور تکنیکی موضوعات پر لیکچر دئیے۔

دس روزہ تربیتی کورس کا مقصد عوام کا قرآن مجید سے تعلق کو مضبوط بنانا ہے تا کہ مادیت کے خلاف روحانی قدروں کو بحال کیا جا سکے۔ کیمپ کے ذریعے ایسے افراد تیار کرنا مقصود ہے جو عوام کو قرآن مجید کے ساتھ کمزور یا ٹوٹ جانے والے تعلق کو بحال اور مضبوط کرنے میں عملی مدد دے سکیں۔ کیونکہ قرآن مجید کو پڑھ کر، سمجھ کر اور ارشادات ربانی پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم حقیقی مسلمان بن سکتے ہیں۔ دس روزہ کورس کا تربیتی نصاب کہنہ مشق اساتذہ کی کئی سالوں کی عرق ریزی کے بعد تیار کیا گیا ہے جو معلمین کو فکری اور تکنیکی اعتبار سے بااعتماد بنا دیتا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top