حاجی گلزار احمد کی طرف سے منہاج القرآن کی اعلیٰ قیادت کے اعزاز میں عشائیہ

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے ممبر حاجی گلزار احمد نے مورخہ 28 دسمبر 2010 ء بروز منگل کو منہاج القرآن کی اعلیٰ قیادت کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی قائدین ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، امیر یورپ علامہ حسن میر قادری، سیکرٹری جنرل منہاج یورپین کونسل بلال اپل جو کہ ان دنوں پیرس کے دورہ پر ہیں، شامل تھے۔ عشائیہ کی اس پر تکلف تقریب میں مقامی انتظامیہ صدر عبدالجبار بٹ، جنرل سیکرٹری حاجی محمد اسلم، صدر پاکستان عوامی تحریک چودھری ظفر اقبال، جنرل سیکرٹری چودھری محمد اعظم، نائب صدر حاجی محمد ارشد، نائب صدر حاجی محمد یعقوب کے علاوہ صدر منہاج میڈیا کوآرڈینیشن بیورو راؤ خلیل احمد نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top