قومی کانفرنس جمہوریت، سیاست اور میڈیا کا کردار کل (اتوار) ہو گی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد، سنئیر صحافی عارف نظامی،
فرید پراچہ، ایم کیو ایم اور اے این پی کے قائدین خطاب کریں گے

پاکستان عوامی تحریک کی قومی کانفرنس بعنوان "جمہوریت، سیاست اور میڈیا کا کردار" کل (اتوار) مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہو گی۔ کانفرنس سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، سنئیر صحافی و دانشور عارف نظامی، سنئیر نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک انواراختر ایڈووکیٹ، نائب صدر لاہور پریس کلب عامر وقاص چودھری، سنئیر صحافی خالد فاروقی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی فرید پراچہ، نائب صدر پاکستان تحریک انصاف اعجاز چودھری، پیپلز پارٹی کے راہنماء سمیع اللہ خان، ممبر پنجاب بار کونسل لہراسب خان گوندل، ایم پی اے ن لیگ زمرد یاسین، ق لیگ کی راہنماء مہناز رفیع، جی ایم ملک، ایم کیو ایم اور اے این پی کے قائدین خطاب کریں گے۔ ڈائریکٹوریٹ آف میڈیا اور پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ہونے والی اس کانفرنس کا مقصد سیاست میں جمہوری رویوں کا فروغ اور میڈیا کے کردار کو مزید موثر بنانے کیلئے تجاویز لینا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top