تحریک منہاج القرآن لودہراں کا 66 واں درس عرفان القرآن

تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام 66 واں درس عرفان القرآن منعقد کیا گیا۔ جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری مہمان خصوصی تھے۔ درس قرآن کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت مبارکہ بھی پڑھی گئی۔رانا محمد ادریس قادری نےمحرم الحرام کے حوالے سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ حسین اس ذات کا نام ہے کہ جس کی رضا کا طالب خود خدا تھا۔ حسین رضی اللہ عنہ کربلا میں کرامتیں دکھانے نہیں بلکہ معیار صبر و رضا قائم کرنے گئے تھے۔ حسین رضی اللہ عنہ مجبور نہیں تھے بلکہ مختار تھے۔ چاہتے تو یزیدیوں کو ایک لمحے میں ہی جہنم واصل کردیتے۔ مگر حسین رضی اللہ عنہ نے ذبح عظیم پیش کر کے قرآن کی آیات کو سچ ثابت کردیا۔

انہوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ کا ہر گھر کربلا بنا ہوا ہے۔ ہر مسلمان کو آج کردار حسینی اپنانا ہوگا تاکہ باطل یزیدی قوتوں کا قلع قمع کیا جاسکے۔اس سلسلہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری فکر حسین لیکر امت مسلمہ کا مقدر بدلنے کے لیے میدان کارزار میں اتر ہوئے ہیں۔ پاکستانی قوم کا فرض ہے کہ وہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی آواز پر لبیک کہے۔

پروگرام میں منہاج القرآن لودھراں کے صدر ملک اسلم حماد نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خاطر ہم اپنی جانیں بھی قربان کر دیں گے۔

ناظم تحریک منہاج القرآن رانا محمد ظاہر نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن حسینی قافلہ ہے وقت کے یزیدوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ساتھ دینا ہوگا۔

پروگرام میں مرکزی انجمن تاجران کے صدر حاجی ظہور بھٹی، رانا اشرف علی خاں رحیم طلب، راؤ اسحاق، چودھری ریاض، ملک سلطان، حاجی عزیز بھٹی، خواجہ رفیق صدیقی، ماسٹر افضل، سید انصر شاہ بخاری اور سید اظہر بخاری کے علاوہ کثیر تعداد میں عمائیدین نے شرکت کی جبکہ پروگرام میں مردوں کے علاوہ بڑی تعداد میں خواتین نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کے کامیاب انعقاد میں چودھری عبدالغفار سنبل، عمر فاروق، ملک اختر، عامر زاہد ملک اشفاق، ملک سعید جھنجھ، ملک عابد جوئیہ، قاری عبدالقیوم غوری، اللہ دتہ مہروی اور سید مدثر بخاری نے اہم کردار ادا کیا۔پروگرام کا باقاعدہ اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top