لودہراں میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر کے سنگ بنیاد کی تقریب

تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام منہاج القرآن اسلامک سنٹر کے سنگ بنیاد کی عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت پیر سید فضل حسین شاہ سرپرست تحریک منہاج القرآن لودہراں نے کی ۔

ملک اسلم حماد، قاری عبدالقیوم غوری، اللہ دتہ مہروی، احسان اللہ سنبل اور عمر القادری نے تلاوت، نعت اور درودوسلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ ملک عبدالمجید آرائیں نے کہا کہ منہاج القرآن کے مخلص ساتھی اس اسلامک سنٹر کو اسلام کا قلعہ بنا دیں گے۔شدید سرد موسم کے باوجود عمائیدین شہر کی ایک بہت بڑی تعداد نے اس پروگرا م میں شرکت کی۔

صوبائی سینئر نائب امیر سردار شاکر خان مزاری مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج قیام پاکستان کو 63 سال بیت چکے مگر افسوس ہم ایک قوم نہ بن سکے۔ فرقہ واریت کے زہر نے پاکستانی قوم کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام اور بانی اسلام معاشرہ کے محروم طبقات کو سربلند کرنے کے لیے آئے۔ آج ہماری بد بختی کی ایک وجہ ہم خود بھی ہیں۔ جب قوم کو فیصلہ کرنے کا موقع دیا جاتا ہے تو ہم جان بوجھ کر مروت میں آکر نااہل لوگوں کو ملک کے مقدر کو بدلنے والے ایوانوں میں بھیج کر بعد میں عمر بھر روتے رہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اس وقت اسلام کی مثبت علامت بن چکے ہیں۔ انکی فلاحی خدمات کے پیش نظر آج دنیا انہیں سفیر امن کے لقب سے پہچانتی ہے۔

تقریب میں صدرتحریک منہاج القرآن لودھراں ملک اسلم حماد نے منہاج القرآن اسلامک سنٹر لودہراں کے قیام کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسلام کے جدید و قدیم علوم سے بحرہ مند علماء اس اسلامک سنٹر سے پیدا کریں گے۔ شعبہ تحفیظ القرآن کے ذریعے قوم کے نونہاد بچوں کے دلوں میں نور قرآن پیدا کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اسلامک سنٹر میں مستقبل قریب میں طالبات کے لیے بھی اسلامی علوم کی تعلیم کو ممکن بنادیا جائے گا۔جلد ہی منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں فری موبائل ایمبولینس سروس، فری ڈسپینسری، فری ٹیوشن سنٹر اور فری لائبریری کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

ناظم تحریک منہاج القرآن رانا محمد ظاہر نے پروگرام کی نقابت کے فرائض سر انجام دیئے۔

مہمان خصوصی سابق تحصیل نائب ناظم شیخ افتخارالدین تاری نے کہا کہ ہم نے منہاج القرآن کی کارکردگی دیکھ کر یہ جگہ منہاج القرآن کو دینے کا فیصلہ کیا ۔ تحریک منہاج القرآن کے لوگ اس جگہ کو اہلیان لودہراں کے لیے ایک مثالی ادارہ بنا دیں گے۔ تحریک منہاج القرآن پرخلوص لوگوں کی ایک ترقی پسند جماعت ہے۔ جو اسلام کی صحیح ترجمانی کررہی ہے۔

مرکزی انجمن تاجران کے صدر ملک گلزار کاوش، انجمن کریانہ مرچینٹ کے صدر ملک حافظ شیر محمد، صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر ملک اشرف زرگر، معروف سماجی رہنماء مرزا سلیم اختر، ماسٹر جان محمد، حافظ احمد یار، سابق یونین ناظم ملک غلام نازک آرائیں، شیخ ذکی الدین، ایم کیو ایم کے رہنماء راؤ طفیل ٹھاکر ایڈووکیٹ، ملک خادم آرائیں، حاجی بشیر کمبوہ، صاحب یار، خواجہ یعقوب، سردار اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، چودھری عبدالغفار سنبل، علامہ نصیر بابر، راو اسحاق، عابد جوئیہ، ملک اختر، خواجہ احمد، ملک احمد یار چنڑ، ملک کامران تاج، عمر فاروق، نعمان، سلمان، نادر بھٹی، ملک رفیق ریحان، حاجی ملک خالد ڈانور، ملک انور، رانا عابد نواز، ظفر آفتاب بھٹی، صدر پریس کلب مجید ناشاد، رانا ظہور، تنویر خان، ملک سلطان، حاجی عزیر بھٹی، سید نورالحن شاہ ایڈووکیٹ، چودھری ساجد، ملک اصغر ارائیں، خواجہ شفیق، ملک سعید جھنجھ، سعید احمد شجرا کے علاوہ بڑی تعداد میں معزیزین اور کارکنان تحریک منہاج القرآن نے اس پروگرام میں شرکت کی۔ بعد ازاں پیر سید فضل حسین شاہ سرپرست تحریک منہاج القرآن لودہراں نے سنگ بنیادکی تختی کی نقاب کشائی کی۔ آخر میں اسلامک سنٹر کی کامیابی کے لیے دعا ہوئی اور شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top