منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے زیر اہتمام پیغام عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے زیراہتمام مورخہ 21 نومبر 2010ء بروز اتوار دن 12:00 بجے عظیم الشان ’’پیغام عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے صاحبزادے اور فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

کانفرنس کا باقاعدہ آغاز حافظ محمد عابد کمال نائب ناظم تھیگو سٹی نے تلاوت کلام مجید سے کیا جبکہ مردان علی قادری، محمد ارشد، خادم حسین، محمد ابوبکر صدیقی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ نقابت کے فرائض رانا محمد عدیل اور مرزا نثار انجم نے ادا کئے۔ خطبہ استقبالیہ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا محمد جمیل چودھری نے پیش کیا۔

کانفرنس میں محمد مدثر اقبال کمیونٹی اتاشی ایمبیسی آف پاکستان، محمد شارق سعید پاکستان بزنس ایسوسی ایشن، محمد اصغر بانگی، محمد صوبہ خان، محمد آصف سیفی، علامہ حافظ محمد انور، صاحبزادہ سید اطہر حسین شاہ، ملک اختر اعوان، علی عمران صدرناگویا سٹی جاپان، شاہد رضا چودھری ناظم ویلفیئر جاپان، فتح اللہ قادری اور منہاج القرآن کے عہدیدارن اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے صدر فیڈرل کونسل صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے قرآن و حدیث کی روشنی میں محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر گفتگو کرتے ہوئے محت رسول اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہی کامل ایمان قرار دیا۔ انہوں نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کی مثالیں دے کر بتایا کہ رسول اللہ کے جانثار صحابہ عسق اور محبت کے پیکر تھے، ان کے دلوں میں عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوٹ کوٹ کر بھرا تھا۔ آج ہمیں بھی چاہیے کہ ہم حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حد سے بڑھ کر عشق اور محبت کریں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سچے عاشق بن کر غلامی کا پٹہ اپنے گلے میں ڈال کر دین اسلام کے فروغ، اسلام کے دفاع اور پرچم اسلام کی سربلندی کے لئے متحد ہو جائیں اور اسلام کے داعی بن کر اسلام کے پیغام امن کو پوری دنیامیں عام کردیں۔ اسلام کی عظیم عالمگیر تحریک کے دست و بازو بن کر اسلام کے حقیقی پیغام کوپوری دنیا میں عام کر دیں۔

کانفرنس کے انعقاد اور انتظام و انصرام میں محمد واحد، محمد گلزار، محمد قربان علی، محمد سعید، محمد جاوید، محمد اقبال، ڈاکٹر محمد اختر، محمد افضل، شیخ اظہر، عابد علی قادری، محمد بوٹا قادری، محمد ابوبکر، حافظ محمد شاکر، نور محمد، حاجی محمد اسحق، محمد فہیم رضوان، محمد شہباز شانی نے شرکاء کے پروٹوکال اور کھانے کا احسن انداز میں اہتمام کیاجبکہ وقار احمد خان قادری نے میڈیا کوریج کے لئے بھر پور خدمات سرانجام دیں۔

کانفرنس کا اختتام دعائے خیر سے ہوا اور شرکائے کانفرنس کو پرتکلف کھانا پیش کیا گیا۔

رپورٹ : وقار احمد قادری، رانا محمد فاروق

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top