منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی مجلس شوریٰ کا اجلاس

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی مجلس شوریٰ کا اجلاس مورخہ 25 دسمبر 2010ء  بروز ہفتہ کو منہاج اسلامک سنٹر میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی جبکہ سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری،  صدر یورپین کونسل محمد اعجاز وڑائچ اور ناظم یورپین کونسل محمد بلال اپل نے خصوصی شرکت کی۔

مجلس شوریٰ کا باقاعدہ اجلاس حاجی محمد حنیف نے قرآن پاک کی آیات کی تلاوت سے کیا جبکہ حاجی محمد الطاف اور زاہد حسین نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔امیر یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری نے ابتدائی کلمات ادا کرتے ہوئے ماضی میں مشن کے کام کی حکمت عملی اور مستقبل میں پلاننگ کے حوالہ سے بریفنگ دی۔

ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے تنظیم نو کے طریقہ کار کا اعلان کرتے ہوئے ہدایات دیں اور کہا کہ منہاج القرآن میں کوئی بھی عہدے کا طالب نہیں ہوتا اور جو عہدے کا لالچ کرتا ہے وہ نااہل ہو جاتا ہے اگر اکثریت کسی ساتھی کو کوئی ذمہ داری دیتی ہے تو اسے کسر نفسی سے کام لینے کی بجائے اس ذمہ داری کو قبول کرلینا چاہیئے۔ بریفنگ کے بعد مجلس شوریٰ کی منظوری سے درج ذیل احباب کو 2013 - 2011 کے لئے تنظیمی ذمہ داریوں کے لئے منتخب کیا گیا۔

نو منتخب عہدیداران میں چودھری محمد سعید (صدر مجلس شوریٰ)، عبدالجبار بٹ (صدر)، رانا محمد اشرف (سینئر نائب صدر)، حاجی یعقوب (نائب صدر)، حاجی مشتاق (نائب صدر)، حاجی اشرف (نائب صدر)، حاجی محمد اسلم (ناظم)، ملک شبیر اعوان (ناظم مالیات)، محمد سلیم گھمن (نائب ناظم مالیات)، حاجی حمید اللہ (سربراہ دعوت و حلقہ درود)، حافظ طاہر عباس (سیکرٹری دعوت و حلقہ درود)، چودھری محمد منشاء (سیکرٹری دعوت و حلقہ درود)، حاجی الطاف (ناظم ممبر شپ)، حاجی اکرام جاوید (ناظم تعلیمات)، صوفی نیاز (ناظم تدفین کمیٹی)، چودھری اعظم جاوید (سربراہ لنگر اینڈ فوڈ کمیٹی)، منظور بھٹی (ناظم بلڈنگ مینجمنٹ)، حاجی اصغر (ناظم تربیت)، عدنان شفقت (ناظم میڈیا اردو)، طارق چودھری (ناظم میڈیا اردو)، اظہر صدیق (فرنچ ترجمان)، چودھری ظفر ( صدر پاکستان عوامی تحریک)، شبیر علی بدر (سینئر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک)، حاجی غلام حیدر (نائب صدر پاکستان عوامی تحریک)، مظہر ارشد (نائب صدر پاکستان عوامی تحریک)، حاجی اشفاق (نائب صدر پاکستان عوامی تحریک)، چودھری محمد اعظم (جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک)، نعیم چودھری (صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن)، تنویر گلزار ( نائب صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن)، حاجی طارق جاوید (نائب صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن)، محمد سلیم خان (ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن)، عامر جواد بٹ (ناظم مالیات منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن) اور اظہر صدیق (صدر منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن) شامل ہیں۔

جملہ نو منتخب عہدیداروں نے اپنے نئی ذمہ داریوں کو حلف لیا اور عہد کیا کہ منہاج القرآن کے نظام العمل پر عمل کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تعلیمات پر عمل کریں گے اور مشن کے فروغ کے لئے اپنی صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کریں گے۔اجلاس کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

رپورٹ : اے کے راؤ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top