تحریک منہاج القرآن پنجاب کی مجلس شوریٰ کا اجلاس آج ہوگا

تحریک منہاج القرآن پنجاب کی مجلس شوریٰ کا اجلاس آج (اتوار) مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہو گا جسمیں پنجاب بھر سے ضلعی و تحصیلی سطح کے عہدیداران شرکت کریں گے۔ شوریٰ کے اجلاس سے صاحبزادہ حسین محی الدین القادری خطاب کریں گے۔ اجلاس کی صدارت پنجاب کے امیر احمد نواز انجم کریں گے جبکہ مہمان خصوصی قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض ہونگے۔ اجلاس میں تحریک کے تنظیمی امور کے علاوہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی غور و خوص کیا جائے گا نیز اجلاس میں اہم فیصلہ جات متوقع ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top