کوپن ہیگن ڈنمارک میں منہاج یورپین کونسل کا اجلاس جاری

ڈنمارک (منہاج کوآرڈینیشن بیورو) کوپن ہیگن اور مرکزی آفس منہاج کوآرڈینیشن بیورو یورپ کے مطابق منہاج یورپین کونسل کا طے شدہ سہ روزہ اجلاس مورخہ 07 جنوری 2011ء سے شروع ہوگیا ہے جو 09 جنوری تک جاری رہے گا۔اجلاس میں منہاج یورپین کونسل اور منہاج القرآن یورپ کے زون 1 کے ممالک ناروے، سویڈن، ڈنمارک اور فن لینڈ کی تنظیمات کے عہدیداران کے علاوہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ اورمنہاج میڈیا کوآرڈینیشن بیورویورپ کے ذمہ داران بھی شرکت کر رہے ہیں۔ اجلاس میں مذکورہ ممالک میں قائم تنظیمات کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے علاوہ آئندہ سال کے لئے ورکنگ پلان ترتیب دیا جائے گا۔

منہاج یورپین کونسل کے صدر چودھری اعجاز وڑائچ ناروے سے، نائب صدر شبیر احمد کھوکھر فرینکفرٹ جرمنی سے، نائب ناظم محمد نعیم رضا آسٹریا سے، منہاج میڈیا کوآرڈینیشن بیورویورپ کے صدر و کوآرڈینیٹر برائے فرانس خلیل احمد راؤ پیر س سے، منہاج میڈیا کوآرڈینیشن بیورو یورپ کے کوآرڈینیٹر برائے آسٹریا محمد اکرم باجوہ ویانا سے، منہاج کوآرڈینیشن بیورو کے سیکرٹری و کوآرڈینیٹر برائے اسپین نوید احمد اندلسی بارسلونا سے اور جاوید اقبال یونان سے منہاج یورپین کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے ڈنمارک پہنچ چکے ہیں جبکہ میزبانی کے فرائض منہاج یورپین کونسل کے ناظم محمد بلال اپل جو کوپن ہیگن میں مقیم ہیں سرانجام دے رہے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top