منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی نئی ایگزیکٹو کا پہلا اجلاس

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی تنظیم نو کے بعد مورخہ 6 جنوری 2011ء بروزجمعرات کو نئی ایگزیکٹو کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں تما م فورمز کے صدور، نائب صدور اور ناظمین نے شرکت کی۔اجلاس کی صدارت عبدالجبار بٹ(صدرمنہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس) نے کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا، نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد حاجی محمد اسلم جنرل سیکرٹری منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس نے تمام ذمہ داران کو نئی ذمہ داری سنبھالنے اور نئے سال کی آمد پر مبارکباد پیش کی۔ اجلاس میں تمام ممبران کی مشاورت سے بعض تنظیمی معاملات کو حتمی شکل دی گئی اور آئندہ ہونے والی میٹنگ کا ایجنڈا پیش کیا گیا۔

رپورٹ: اے کے راؤ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top