منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام عظمت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام مورخہ 08 جنوری 2011ء بروز ہفتہ کو بعد نماز عشاء عظمت شہادت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے کی جبکہ ناظم اعلیٰ  تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور منہاج یورپین کونسل کے صدر اعجاز احمد وڑائچ نے خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ اعجاز گوندل، سید محمود شاہ اور دوسرے بہت سے نعت خوانوں نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی باگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ علامہ حسن میر قادری نے شہدائے کربلا پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور مدلل خطاب کیا جبکہ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، علامہ عبدالستار سراج اور دیگر منہاجین سکالرز نے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ 

کانفرنس کے اختتام پر منہاج ویلیفئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے حاضرین کے ساتھ مل کر درود و سلام پڑھا۔ اجتماعی دعا میں امت مسلمہ اور پاکستان کی ترقی اور سلامتی کے لئے دعا کی گئی جبکہ بالخصوص منہاج القرآن اسلامک سنٹر کی تعمیر نو میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والوں کی تندرستی اور کاروبار میں ترقی کے لئے دعا کی گئی۔

رپورٹ : محمد اکرم باجوہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top