جیو نیوز کے رپورٹر ولی خان کا سفاکانہ قتل آزادی صحافت پر براہ راست حملہ ہے : قاضی فیض

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قاضی فیض نے کہا ہے کہ جیو نیوز کے رپورٹر ولی خان کا سفاکانہ قتل آزادی صحافت پر براہ راست حملہ ہے۔ ان کے قاتلوں کا اب تک گرفتار نہ ہونا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی اور سندھ حکومت اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

انہوں نے کہا کہ عدم برداشت کے رویوں کے خلاف برسر پیکار ولی خان بابر کا قتل پوری صحافی برادری کو واضح پیغام ہے۔ تحریک منہاج القرآن صحافت پر ہونیوالے اس حملے کی شدید مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ جرات مندانہ جذبوں کے امین ولی خان کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top