ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی وطن واپس پہنچ گئے

تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی تحریکی و دعوتی اور تنظیمی دورہ یورپ کے بعد 18 جنوری 2011 کو وطن واپس تشریف لے آئے ہیں۔ منگل کی شام کو لاہور پہنچنے پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین نے آپ کا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔ اس سلسلے میں قائمقام ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض کی قیادت میں مرکزی قائدین کا وفد لاہور ائیرپورٹ گیا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ تعلقات عامہ جی ایم ملک، ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل، ناظم مالیات جاوید اقبال قادری، امیر پنجاب علامہ احمد نواز انجم، ناظم منہاج القرآن علماء کونسل علامہ فرحت حسین شاہ، چیف سیکیورٹی آفیسر ایس پی سید الطاف حسین شاہ، ناظم اجتماعات جواد حامد، تحفیظ القرآن کالج کے پرنسپل حافظ نیاز احمد، بشیر جان، آغوش سے صفدر عباس کے علاوہ ناظمین و نائب ناظمین، سٹاف ممبران، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران اور تنظیمات کے عہدیداران و کارکنان بھی شامل تھے۔

ڈاکٹر رحیق احمد عباسی صاحب کی لاہور ایئرپورٹ آمد پر گل پاشی کی گئی، اس موقع پر مرکزی قائدین نے انہیں گلدستے بھی پیش کیے۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے مختلف یورپی ممالک کا دعوتی و تنظیمی اور تحریکی دورہ کیا۔ جن میں انہوں نے مختلف کانفرنسز میں شرکت کرنے کے علاوہ تحریک منہاج القرآن کی عالمی سطح پر کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔ مرکزی قائدین نے وطن واپسی پر ناظم اعلیٰ کو مبارکباد پیش کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top