منہاج ایجوکیشن سوسائٹی فرانس کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

منہاج ایجوکیشن سوسائٹی فرانس کے زیراہتمام مرکز منہاج القرآن میں سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا، اس مقصد کے لیے ادارہ میں مورخہ 16 جنوری 2011ء کو ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری تھے۔

تقریب کا آغاز قاری محمد صدیق نے تلاوت پاک سے کیا، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محمد حارث نے پیش کی۔ علم کے موضوع پر ثناء لیاقت نے تقریر کی۔ لیاقت حسن نے منہاج القرآن کی تعلیم کے میدان میں خدمات پر تقریر کی، رابعہ ثناء خدیجہ نے علام اقبال کا کلام پیش کیا، انچارج منہاج ایجوکیشن سوسائٹی قاری طاہر عباس نے سالانہ رپورٹ پیش کی۔ نرسری، پہلی،  دوسری جماعت میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا، جس کے مطابق نرسری میں پہلی پوزیشن محمد نبیل دوسری پوزیشن محمد عثمان جبکہ تیسری پوزیشن سیف علی نے حاصل کی۔ پہلی کلاس کے نتائج کے مطابق اجالا تبسم اول، آمنہ ریاض دوئم جبکہ اویس لیاقت نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔ دوسری کلاس کے نتائج کے مطابق حسن لیاقت پہلی، عدیلہ جہانگیر دوم جبکہ حمزہ لیاقت نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 تقریب کی صدارت ناظم منہاج ایجوکیشن سوسائٹی محمد اکرم جاوید نے کی۔ علم کے موضوع پر علامہ حسن میر قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ سال 2010 ء میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا، تقریب میں طلبہ کے ساتھ  والدین کو بھی دعوت دی گئی تھی۔

رپورٹ:میڈیا کوآرڈینیشن بیورو

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top